• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اپریل ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر جیسی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی : عامر خان

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-06
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر جیسی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی : عامر خان
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر//6 اگست: بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کشمیر جیسی خوبصورت جگہ نہیں دیکھی ہے۔ان کا ماننا ہے کہ جتنی خوبصورت یہ جگہ (کشمیر) ہے اتنے ہی خوبصورت یہاں رہنے والے لوگ (کشمیری) بھی ہیں۔عامر خان نے گزشتہ رات یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ جموں و کشمیر کی نئی فلم پالیسی کی لانچگ تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران یہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا: ‘میں نے اپنی زندگی میں کشمیر سے زیادہ خوبصورت جگہ نہیں دیکھی ہے۔ جتنی خوبصورت یہ جگہ ہے اتنے ہی خوبصورت یہاں رہنے والے لوگ بھی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘یہ خوشی کی بات ہے کہ سنہا صاحب (لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا) نے یہ پالیسی بنائی ہے۔ اس سے انڈسٹری کو ایک بار پھر یہاں آنے کا موقع ملے گا۔ ان خوبصورت وادیوں میں اپنی فلموں کی عکس بندی کرنے کا۔ دنیا بھر کے لوگوں کو کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھنے کا بھی موقع ملے گا۔عامر خان، جو گزشتہ کئی روز سے وادی میں قیام پذیر ہیں، نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کشمیر کی اپنی فلم انڈسٹری ہو۔انہوں نے کہا: ‘جیسا کہ ایل جی صاحب کہہ رہے تھے کہ یہاں کے مقامی ٹیلنٹ کو بھی فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بہت ہی بڑی بات ہے۔ میں چاہوں گا کہ ہم کشمیری میں بھی فلمیں دیکھیں جیسے ہم دوسری زبانوں میں دیکھتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ‘میں اسے ایک تاریخی موڑ مانتا ہوں۔ یہ فلم پالیسی سبھی سٹیک ہولڈرس کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہی بنی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں نے اس میں کافی تعاون دیا ہے۔ یہاں کی انتظامیہ یہاں کے پرانے دنوں کی واپسی کے لئے کوشاں ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

جعلی واٹس ایپ اکائونٹ بڈگام میں ملوث شخص گرفتار

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
خطہ چناب کیلئے خوشخبری، سنگھپورہ وائلو سمیت 2جڑواں ٹنلوں کومنظوری

خطہ چناب کیلئے خوشخبری، سنگھپورہ وائلو سمیت 2جڑواں ٹنلوں کومنظوری

2026-04-14
مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

مضبوط یوٹی کا مطلب ہر شعبے کی ترقی، منشیات کیخلاف متحد لڑائی کی ضرورت

2026-04-14
پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

پلوامہ میں منشیات کا مجرم , 32.19 لاکھ روپے کی جائیداد ضبط

2026-04-14
بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

بجبہاڑہ میں قیامت ٹوٹ پڑی2بھائی جہلم میں ڈوب گئے

2026-04-14
ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

ٹیولپ گارڈن سرینگر، 17 اپریل سے عوام کے لیے بند ہو گا

2026-04-14
مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

مغربی ایشیا ء سے 9 لاکھ 27ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا

2026-04-14
امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

امسال 4,700 عازمین حج پر روانہ ہونگے

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.