• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سونہ مرگ میں سرمائی کھیلوں کی ضرورت:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-09
A A
0
سونہ مرگ میں سرمائی کھیلوں کی ضرورت:ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان وسطی کشمیر) نے حال ہی میں پایہ تکمیل کو پہنچی زیڈ مور ٹنل (گگن گیر سے سونہ مرگ ) کا سفر کیا اور مکمل ہوئی ٹنل کا جائزہ لینے کے علاوہ تعمیراتی ایجنسی، انجینئر وں اور مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے کنگن میاں الطاف احمد اور پارٹی لیڈر تنویر صادق بھی تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ملک کے پہلے سیاسی لیڈر ہیں جنہوں نے اس ٹنل کو پار کیا ہے۔ انہوں نے زوجیلا ٹنل کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقامی لوگوں اور پارٹی سے وابستہ ورکروں کیساتھ بھی تبادلہ خیالات کیا اور اُن کے مسائل و مشکلات اور مطالبات کی جانکاری حاصل کی۔ دیگر مسائل و مشکلات اُجاگر کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ تمام پروجیکٹوں کیلئے مقامی لوگوں کو روزگار ملنا چاہئے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیر اعظم ہند اور وزیر برائے روڈ و ٹرانسپورٹ شری نتن گڈکری کیساتھ یہ معاملہ اُٹھائیں گے اور انہیں اس بات کیلئے قائل کریں گے کہ روزگار کے معاملے میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے اور وہ ساتھ ہی دوسری ٹنل کا بھی معاملہ اُٹھائیں گے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’’میں بہت ہی اُن ٹنل کی تعمیر سے وابستہ ایجنسی اور ہر ایک شخص کا شکرگزار ہوں جنہوں نے دن رات کام کرکے اس ٹنل کی تعمیر کو یقینی بنایا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’انشاء اللہ زوجیلا ٹنل بھی جلد ہی مکمل ہوکر تیار ہوجائیگی اور لداخ کا راستہ آسان ہوجائے گا۔ میں مقامی لوگوں کے مطالبات کے عین مطابق وزیر اعظم ہند اور شری نتن گڈکری کو مکتوب روانہ کروں گا کہ ان پروجیکٹوں میں مقامی لوگوں کو نوکریاں فراہم ہونی چاہئیں اور ساتھ ہی اپنے اراکین پارلیمان سے بھی یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے کہوں گا۔‘‘سونہ مرگ کو سرمائی کھیلوں کیلئے سازگار بنانے پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت نے ٹوکیوں اولمپکس میں 6میڈل جیتے لیکن ونٹر سپورٹس میں ہمارا ملک بہت پیچھے ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کھیلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں، اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سونہ مرگ کو بھی ونٹر سپورٹس کیلئے تیار کریں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.