• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, مئی ۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان نے جنوبی کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-10
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر بصیر خان نے جنوبی کشمیر میں ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ
FacebookTwitterWhatsapp

پلوامہ: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے مختلف جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کی غرض سے لیتہ پورہ پلوامہ کاتفصیلی دورہ کیا ۔ مشیر نے کئی وفود سے ملاقات کرنے کے علاوہ ڈیساسٹر مینجمنٹ، کووڈ تخفیف کی کوششوں ، پی ڈی ڈی کی موسم سرما کی تیاریوں اور 75 ویں یومِ آزادی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ مشیر کے ہمراہ چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل سید عبدالباری ، ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری ، ایس ایس پی محمد یوسف ، ایس ای آر اینڈ بی ، ایگزیکٹو انجینئرز ، ڈسٹرکٹ افسران ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چئیر پرسن اور ضلع کے دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ مشیر نے لیتہ پورہ میں کئی جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا ۔ اس موقعہ پر ڈی ڈی سی نے مشیر کو آگاہ کیا کہ ڈی ڈی سی اور پی آر آئی کے ارکان کی جانب سے افتتاح /سنگِ بنیاد کیلئے 650 کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ مشیر نے متعلقین سے کہا کہ وہ تمام پی آر آئی اراکین کو ان کے متعلقہ شعبوں میں جاری تمام کاموں کا معائینہ کرنے کیلئے مشغول کرے تا کہ کاموں کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار میں تیزی لائیں اور کاموں کو مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائین مقرر کریں ۔ بعد میں مشیر موصوف نے یومِ آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور مختلف انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ ڈی سی نے مشیر کو آگاہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یومِ آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پرچم لہرانے کی مرکزی تقریبات ڈی پی ایل پلوامہ اور ڈی پی ایل اونتی پورہ میں منعقد کی جائیں گی جبکہ ضلع بھر میں 69 مقامات پر اسی طرح کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ کووڈ تخفیف کی کوششوں کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ انتظامیہ اور سول سوسائیٹی کو اس خوفناک وائیرس سے لڑنے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، پولیس ، پی آر آئی ، یو ایل بی ، سول سوسائیٹی کے ممبروں کا اس وبائی بیماری کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ افراد ، پی آر آئی ممبران ، ہیلتھ کئیر ورکرس ، نرسوں ، پولیس کے کاموں کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کی پہچان کریں جنہوں نے کووڈ 19 کے دوران لگن کے ساتھ کام کیا ۔ ڈی سی نے میٹنگ میں آگاہ کیا کہ کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے ضلع میں 190 کووڈ کئیر سنٹر مکمل طور پر قائم ہیں جن میں 500 مکمل آکسین سپورٹس بیڈ ، 3300 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن کی گنجائش اور 1000 میگا سلینڈرز کا اسٹاک ہے ۔ مشیر خان نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ آنے والے موسم سرما کی تیاری کریں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بار بار بجلی کی کٹوتی یا ٹرانسفارمرز کی کمی نہیں ہونی چاہئیے اور اگر ضرورت ہو تو ٹرانسمیشن لائینوں کو سردیوں سے پہلے ٹھیک کیا جائے ۔ مشیر نے مزید ہدایات جاری کیں کہ ضلع میں کرکٹ ، والی بال ، فُٹ بال اور دیگر ٹورنامنٹس کا انعقادکیا جائے تا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے اس کے علاوہ ضلع بھر میں شجر کاری مہم بھی منعقد کی جائے گی ۔ مشیر نے ڈی ڈی سی ممبران سے بات چیت کی جنہوں نے عوامی دلچسپی کے کئی مسائل اٹھائے اور مختلف مطالبات پیش کئے ۔ مشیر نے ان کے مسائل کو غور سے سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائیز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

جموں کشمیر کی انسداد منشیات مہم ، 22 دنوں میں 481 ایف آئی آر درج، 518 گرفتاریاں

2026-05-06
ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

ہیلتھ ایجوکیٹر بھرتی گھوٹالہ،کرائم برانچ کی طرف سے سرغنہ گرفتار

2026-05-06
وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

وندے بھارت ایکسپریس , جموں سرینگر روٹ پر مسافروں میں96فیصد اضافہ

2026-05-06
مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

مغل روڈ پر المناک حادثہ،کار پھسل کر کھائی میں گری،4افراد لقمہ اجل

2026-05-06
حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

حج 2026 سرینگر سے روانگی اختتام پذیر

2026-05-06
بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

بجٹ اعلانات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ۔وزیر اعلیٰ کا اہداف اور کلیدی اقدامات کی بروقت تکمیل کی ہدایت

2026-05-06
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

کولگام میںبین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش

2026-05-03
پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

پلوامہ میں ملی ٹینٹ معاون،اسلحہ سمیت گرفتار

2026-05-03
جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

جموں میںپل گرنے کا واقعہ،تحقیقات کا حکم ،2انجینئر معطل

2026-05-03
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page