• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوم آزادی :ایس کے اسٹیڈیم میں ہوگی بڑی تقریب

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-11
Reading Time: 1min read
A A
0
یوم آزادی :ایس کے اسٹیڈیم میں ہوگی بڑی تقریب
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر:ملک کے75ویں یوم آزادی کے موقعہ پر 15،اگست کوجموں وکشمیرمیں سب سے بڑی سرکاری تقریب شیرکشمیرکرکٹ اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا،ترنگا لہرانے کیساتھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پولیس وفورسزدستوں،این سی سی کیڈٹس اوراسکولی بچوں وبچیوں کے مارچ پاسٹ پرسلامی بھی لیں گے ۔دوسری سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزاداسٹیڈیم میں منعقد ہورہی ہے ،جہا ں ایل جی کے مشیر آرآر بھٹناگر مہمان خصوصی ہونے پر ترنگا لہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پرسلامی بھی لیں گے ۔اس دوران معلوم ہواکہ پہلی مرتبہ ضلعی ہیڈکوارٹروں پرہونے والی یوم آزادی تقریبات میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن مہمان خصوصی ہونگے ،وہی ترنگا بھی لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی بھی لیں گے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے ملک کے75ویں یوم آزادی کے موقعہ پر 15،اگست کوجموں وکشمیرمیں منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے ابتدائی لائحہ عمل اورطریقہ کارجاری کردیاہے ۔محکمہ برائے عمومی انتظامیہ یعنی جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک آرڈر میں کہاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیں یوم آزادی کی سب سے بڑی سرکاری تقریب شیرکشمیرکرکٹ اسٹیڈیم واقع سونہ وار سری نگرمیں منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا،ترنگا لہرانے کیساتھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پولیس وفورسزدستوں،این سی سی کیڈٹس اوراسکولی بچوں وبچیوں کے مارچ پاسٹ پرسلامی بھی لیں گے ۔اس دوران معلوم ہواکہ ایس کے سی اسٹیڈیم سری نگرمیں یوم آزادی تقریب کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے بعدضروری تیاریاں تیزی کیساتھ مکمل کی جارہی ہیں ۔معلوم ہواکہ شیرکشمیرکرکٹ اسٹیڈیم سری نگرمیں ہونے والی پریڈیامارچ پاسٹ میں جموں وکشمیرپولیس ،بی ایس ایف ،سی آرپی ایف ،ایس ایس بی ،آئی ٹی بی پی اوراین سی سی کیڈیٹس کے چاک وچوبنددستوں کیساتھ ساتھ مختلف اسکولوں کے طلاب بھی شرکت کررہے ہیں ۔15،اگست بروزاتوار کوہونے والی یوم آزادی کی یہ تقریب صبح کے وقت منعقد ہوگی ،جس دوران کلچرل پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے اورپولیس وفورسزکے جوان خصوصی کرتب بازی کامظاہرہ بھی کریں گے ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق دوسری سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزاداسٹیڈیم میں منعقد ہورہی ہے ،جہا ں ایل جی کے مشیر آرآر بھٹناگر مہمان خصوصی ہونے پر ترنگا لہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پرسلامی بھی لیں گے ۔جاری حکمنامے کے مطابق سری نگر اورجموں کے میئر نیز ڈی ڈی سی چیئرپرسن دونوں راجدھانیوں میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔جاری سرکاری حکمنامے میں بتایاگیاہے کہ امسال ضلعی ہیڈکوارٹروں پر منعقد ہونے والی یوم آزادی تقریبات میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن مہمان خصوصی ہونگے ،وہی ترنگا بھی لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی بھی لیں گے ۔خیال رہے یہ پہلا موقعہ ہے جب ضلعی صدرمقامات پرہونے والی تقریبات میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن تقریبات کی صدارت کریں گے اوروہی ان تقریبات میں بطورمہمان خصوصی ترنگا بھی لہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پرسلامی بھی لیں گے ۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق جموں وکشمیرمیں بلاک سطح پرہونے والی تقریبات میں متعلقہ بی ڈی سی چیئرپرسن بطورمہمان خصوصی کے شرکت کریں گے ،اوروہی ان تقریبات کی صدارت کے فرائض انجام دینے کیساتھ ترنگا بھی لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ پر سلامی بھی لیں گے۔جاری سرکاری آرڈرمیں میونسپل کونسلوں اور کمیٹیوں کے صدورسے کہاگیاہے کہ وہ بلاک سطح پرہونے والی ان تقریبات میں شرکت کریں ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.