سرینگر:کشمیری عوام کی مہمان نوازی سے کشمیر کو سیاحوں کیلئے محفوظ ترین جگہ قرار دیتے ہوئے فوج کے 15کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ کشمیر بدل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرو ل کے نزدیک علاقے سیاحت کیلئے اچھے خاصے مقامات ہے تاہم انہیں فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بنگس عوامی میلہ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوج کے 15کورکارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ڈی کے پانڈے نے کہا کہ عسکریت کے باوجود بھی کشمیر مکمل طور پر بدل گیا اور فوج کی جانب سے منعقد کردہ تقریب میں لوگوں کی خاصی تعداد شامل ہو رہی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک جو بھی دیہات ہے ان کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہاں انتی ساری خوبصورت مقامات ہے ۔ ڈی پی پانڈے نے کہا کہ بنگس لائن آف کنٹرول سے محض آٹھ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کیرن، تلیل ، مژھل اور ٹنگڈار میں بھی ایسے مقامات ہے جن کو سیاحتی نقشے پر لایا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فوج کی جانب سے انتظامیہ کو تمام تر تعاون فراہم کی جائے گا جبکہ موبائیل ٹاوروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی باہمی کیلئے بھی وہاں فوج پیش پیش رہے گی ۔ لیفٹنٹ جنرل نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی مہمان نوازی سے ہی کشمیر سیاحوں کیلئے محفوظ ترین جگہ ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کشمیر بدل گیا ہے جبکہ لوگوں نے اب تشدد کو خیر آباد کہہ دیا ہے اور وہ مستقبل سنوانے میں لگے ہیں جبکہ اب فوج کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں بھی نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں رہے ہیں۔