سری نگر:فوج کی تینوں شاخوں کے سربراہ جنرل بپن رائوت نے ملک کے75ویں یوم آزادی کے موقعہ پراپنے ایک پیغام میں کہاکہ ہمیں ملک کے اتحاد،سا لمیت اورسلامتی کوہرصورت میں قائم ودائم رکھنا ہے ۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر وزارت دفاع کے زیر اہتمام نئی دہلی میں جمعہ کو منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج ان تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی جو ہمارے اتحاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک کے اتحاد،سا لمیت اورسلامتی کوہرصورت میں برقرار رکھنا ہے۔جنرل راوت نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد ، بھارت کو حملوں کے تناظر میں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آزادی کے بعد ، ہمارے ملک کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا اور ہمیں اپنی مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ جنرل بپن راوت نے کہاکہ ہمارا ملک ایک امن پسند قوم ہے لیکن ہمیں کچھ حالات کا سامنا کرنا پڑا اور ہمیں اپنی افواج کو جنگ کیلئے تربیت دینا پڑی۔انہوں نے نوٹ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دفاعی فورسز کو جدید بنانے کی ہدایات دی ہیں۔جنرل راوت کاکہناتھاکہ وزیر اعظم نے ہمیں کچھ ہدایات دی ہیں کہ ہمیں اپنے ملک کی اقتصادی بحالی پر توجہ دینی ہے ، انسانی وسائل کی ترقی پر سوچنا ہے اور ٹیکنالوجی اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ ہمیں فوجی دفاعی اصلاحات کی طرف پیش رفت کرنی ہے۔ جنرل بپن راوت نے مزید کہا کہ بطور جمہوریت ہندوستان نے دوسری قوموں کو راستہ دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک نے دنیا کے سامنے ایسی بنیاد رکھی ہے جو جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہے۔ چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا کہ ہمارے ملک کا مقصد دنیا ایک ہے اور آنے والے برسوں میں ہم اس پیغام کو دنیا تک لے جائیں گے۔انہوں نے75 ویں یوم آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ مسلح افواج انہیں محفوظ رکھیں گی۔جنرل راوت کاکہناتھاکہ میں 75 ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری مسلح افواج انہیں محفوظ رکھیں گی۔انہوں نے کہاکہ ہم ان تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے جو ہمارے اتحاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گی۔جنرل راوت کاکہناتھاکہ ہمیں اپنے اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو نئی دہلی سے عملی طور پر مختلف تقریبات کا آغاز کیا ، جسے آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منایا جا رہا ہے۔خیال رہے آزادی کا امرت مہوتسو مرکزی حکومت کی طرف سے ہندوستان کی آزادی کے 75 سالوں کی یاد میں ایک اقدام ہے۔ اس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا اور انہوں نے 12 مارچ کو احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے دندی مارچ کو جھنڈی دکھائی۔