• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں وکشمیر میں جنگل راج کا خاتمہ ہوا: منوج سنہا

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-15
Reading Time: 1min read
A A
0
اسٹیٹ ہوڈ کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیار میں: گورنر سنہا

اسٹیٹ ہوڈ کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیار میں: گورنر سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم میں 75 ویں یوم آزادی منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی رکاوٹ میں "کلکٹریٹ راج روایت” ختم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کے جمہوریت کے اصول کو کئی دہائیوں تک جموں وکشمیر میں کلکٹریٹ روایت نے پنپنے نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی ایک مشہور کلکٹریٹ روایت تھی۔ لیکن سنپ 2020 کے موقع پر یہ ‘جنگل راج’ ختم ہوا۔انہوں ڈی ڈی سی انتخابات کا حوالہ دے کر کہا کہ جموں و کشمیر نے میں رائے دہندگان نے ڈی ڈی سی کے منصفانہ، شفاف اور تشدد سے پاک انتخابات میں حصہ کر اپنے نمائندے منتخب کئے ہیں جو عوام کے حقیقی نمائندے ہیں نہ کہ کلکٹر صاحب کے۔انہوں نے کہا کہ وہ عناصر جو کشمیر میں نوجوانوں کو تشدد کی طرف اکسارہے ہیں انہیں مناسب جواب دیا جائے گا۔انہوں نے لوگوں کو کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جو بھی ‘پراکسی وار’ کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔انہوں عسکریت پسندوں کے صفوں میں شامل ہوئے نوجوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے گمراہ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ دہشت گردی ایک ہے لعنت ہے جو امن اور ترقی کے لیے بڑی رکاوٹ ہے-انہوں نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کشمیر میں نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف بہکاتا ہے، لیکن اس کا بھر پور اور ٹھوس مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ہونے والی ترقی اور تعمیری کاموں کی تفصیل دے کر کہا کہ جموں وکشمیر اگلے 25 سالوں میں نیا کشمیر بننے والا ہے جہاں امن و خوشحالی ہوگئی اور لوگ ترقی کے نئے ادوار دیکھیں گے۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں پانچ نئے میڈیکل کالجز کھولے گئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کووڈ 19 وبائی مرض پر قابو پانے کے حکومتی اقدامات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کو روکنے کے لئے طبی و دیگر عملے نے جذبے سے کام کرکے اس وبا کے پھیلاؤ کو قابو کیا۔independence dayانہوں نے مزید کہا کہ آنے والی دہائی میں جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ نوکریوں کے ذرایعہ پیدا کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مہاجر کشمیری پنڈتوں کی ان جائیدادوں کو بحال کرے گی جن پر لوگوں نے زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نتظامیہ نے ان خاندانوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی جائیدادیں غیر قانونی طور پر دباؤ کے ذریعے خریدی گئی ہیں یا بعض عناصر نے ان پر قبضہ کیا ہے۔انہوں کہ کہ میں تمام شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کوشش میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور بھائی چارے کی ایک نئی مثال قائم کریں۔تقریب کے دوران مختلف رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکولی بچوں نے حصہ لیا اور قومی ترانے گائے۔تقریب کے دوران پولیس اور نیم فوجی دستوں نے مارچ پاس میں پرچم کو سلامی دی۔کرکٹ سٹیڈیم کے گردونواح میں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی تھی اور داخلہ و خارجی راستوں کو سیل کی گیا تھا۔ضلع صدور کے علاوہ وادی کے تمام نجی و سرکاری دفاتر پر ان تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں طلباء نے قومی ترانہ گایا اور اساتذہ نے پرچم کشائی کی۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ تعلیم اداروں اور سرکاری دفاتر میں یوم آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس سے قبل یہ تقریب سرینگر اور ضلع صدور مقامات پر ہی منائی جاتی تھی۔وہیں آج پولیس حکام نے انٹرنیٹ سروس معطل نہیں کیا جبکہ کسی علاقے میں کوئی بندش نہیں رکھی گئی تھی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.