کٹھوعہ، 16 اگست: وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کشمیری لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور نئے بھارت کی یاترا کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا: ‘لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔ سری نگر کی گلی اور کوچوں میں چلنے والے عام انسان بھی تبدیلی چاہتے ہیں’۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘وہ مودی کی قیادت میں جاری نئے بھارت کی یاترا کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ مگر خوف کا پردہ انہیں روک رہا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ وہاں اب ملی ٹینسی اپنے آخری مرحلے میں ہے’۔جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جموں و کشمیر میں زمین سطح کی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘انہیں اس خطے کی خصوصی فکر لگی رہتی ہے۔ اس کا ثبوت ان کی لال قلعے سے یوم آزادی کے موقع پر کی گئی تقریر ہے جس میں انہوں نے بار بار جموں و کشمیر کا ذکر کیا ہے’۔یو این آئی (یو این آئی)