کولگام:ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے جمعہ کے روزجنوبی کشمیر رینج کے کولگام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوج ، سی آر پی ایف اور دائرہ اختیار کے افسران کے ایک اہم سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران پولیس چیف نے کولگام ضلع کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ کاآئی جی پی کشمیروجے کمار کے ہمراہ ڈی آئی جی ایس کے آر عبدالجبار ، ایس ایس پی کولگام گوریندر پال سنگھ اور دیگر دائرہ اختیار کے افسران نے استقبال کیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس میڈیا سینٹر پولیس ہیڈکوارٹر سری نگرکی جانب سے جاری ایک بیان مں کہاگیاکہ کولگام میں منعقدہ سیکورٹی جائزہ اجلاس آئی جی پی کشمیر کے علاوہ بریگیڈیئر سیکٹرایک آر آر وجے مہادون ، بریگیڈیئر سیکٹر 2 آر آر اے ایس پنڈھر ، ڈی آئی جی ایس کے آر عبدالجبار ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اننت ناگ او پی اپھائے ، ایس ایس پی کولگام ، آرمی کے کمانڈر ، سی آر پی ایف اورافسروںنے شرکت کی۔ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے باقی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط اور بڑھا دیں۔ ڈی جی پی نے کہا کہ تمام مشکوک عناصر جو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو کسی بھی قسم کی مدد فراہم کر رہے ہیں، ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے انہیں ریڈار کے نیچے رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امن مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔میٹنگ کے دوران ڈی جی پی نے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جموں وکشمیر پولیس اور دیگر ایجنسیوں کے درمیان قریبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت کو دہرایا۔پولیس چیف نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار کے سیکورٹی منصوبہ بندی پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ چوکس رہیں کیونکہ دہشت گرد تنظیمیں مسلسل پریشانی اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ڈی جی پی نے ملک دشمن عناصر کی ناک مزید سخت کرنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات کا حکم دیا۔ڈی جی پی دلباغ سنگھنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو مستقل بنیادوں پر بریف کریں ، خاص طور پر اہم تنصیبات اور اہم افراد کی حفاظت کرنے والی فورسز،مختلف افواج کی نمائندگی کرنے والے افسران نے ڈی جی پی کو مختلف محاذوں پر جموں و کشمیر میں لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔