سرینگر:ہندوستان سلامتی کونسل میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کی اگلے سال صدارت کرے گا۔ وزیر داخلہ ایس جے شنکر نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دہشت گردی کے خلاف وزارتی اجلاس میں جن حقائق کا ذکرکیا گیاہے ان کااستعمال اس میں کیا جائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان آئندہ سال اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کا چیئرمین کا منصب سنبھالے گا اور جمعرات کے روز دہشت گردی کے خلاف وزارتی اجلاس میں جن حقائق کا ذکر کیا گیا ان کا استعمال اس میں کیا جائے گا مسٹر جے شنکر نے کہا کہ "ہندوستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی صدارت کرے گا۔ ہم 2022 میں تیونس سے یہ منصب سنبھالنے جا رہے ہیں اور ہم سی ٹی سی کی صدارت کے دوران آج کی میٹنگ سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔امریکہ پر ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد قائم ہونے والی CTC اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اپنی سرحدوں اور علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کرتی ہے۔جن اہم موضوعات پر توجہ دی جارہی ہے ان میں دہشت گردی کی مالی معاونت، سرحدوں کی حفاظت اور اسلحہ کی سمگلنگ، قانون نافذ کرنے والے ادارے، قانونی مسائل، انسانی حقوق، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے صنفی مسائل، پرتشدد انتہا پسندی اور معلوماتی ومواصلاتی ٹیکنالوجیز کے بارے میں معلومات کا اشتراک اور غیر ملکیوں سے نمٹنا شامل ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے ہی عالمی دہشت گردی کے خلاف رہاہے اور موجودہ دور میں عالمی سطح جس بات کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس کے خلاف دنیا کے تمام جمہوری ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہئے ۔