سرینگر:ملک کی خود مختاری سالمیت کے خلاف کسی بھی طرح کے بیان کوناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہا کہ پی ڈی پی صدر کوجموں وکشمیر میں اپنی زمین تنگ ہوچکی ہے اور اب وہ اناپ شناپ بیان دے کر لوگوں کی ہمدردریاں حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ْملک میں وزیراعظم نریندر مودی ہے جو جوبیڈن کی طرح طالبان کوراہ فرار اختیار کرینگے ۔اے پی آ ئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ روندر رینا نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے طالبان کوپھونک پھونک کرقدم اٹھانے کے مشورے اور 1947میں اگر بھارتیہ جنتا پارٹی بر سر اقتدار ہوتی تو ملک کے ساتھ جمو ںوکشمیرکے الحاق کو ناممکن قرار دینے کے بیان پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوے کہا کہ محبوبہ مفتی کواس بات کا علم نہیں کہ وہ کس ملک میں رہ رہی ہے جہاں وزیراعظم نریندر مودی ہے امریکی صدر جوبیڈن نہیں جوطالبان کودیکھ کرراہ فرار اختیار کرینگے ۔بی جے پی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہا کہ ملک کی سلامتی خود مختاری کے خلاف بیان دینے والے ملک کے دشمن تصور قرار دیئے جائینگے اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے گریز نہیں کیاجاناچاہئے۔انہوںنے کہا کہ طالبان ہو یا حزب المجاہدین جیش محمد جموںو کشمیر پولیس فوج کویہ صلاحیت ہے کہ و ہ ان سے بغیر مشکل کے نپٹ سکتے ہے ۔بی جے پی کے سینئر لٰیڈ رنے کہاکہ پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے سرکار کواب زمین تنگ نظرآ رہا ہے اس لے لوگوں کواناپ شناب کہہ کر اور پندرہ اگست کوجموںو کشمیرکے لوگوں نے جوپیار محبت دکھایا اور ترنگا لہرا کربھارت کے ساتھ اپنی وابستگی کااظہار کیا اس سے محبوبہ مفتی بھی بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے ۔