سرینگر:سرینگر کے آلوچی باغ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مختصر شوٹ آوٹ میں اعلیٰ لشکر کمانڈر اپنے مقامی ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے ۔ آئی جی پی کشمیر نے دونوں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسکو بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ۔ سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سرینگر کے آلوچی باغ کھادی مل علاقے میں دو انتہائی مطلوب جنگجوئوں کی کمانڈوروں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے علاقے کا محاصرہ کیا جس دوران وہاں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر شوٹ آوٹ ہو ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میںکچھ منٹوں تک فائرنگ ہوئی جس کے ساتھ ہی فائرنگ کے تبادلے میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ فوری طورپر دونوں جنگجوئوںکی شناخت نہ ہو سکی تاہم مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں جنگجو پولیس کے انتہائی مطلوب لسٹ میں شامل تھے اور دو میں سے ایک کی شناخت برزلہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے ثاقب نامی جنگجو کے بطور ہوئی ہے ۔ ادھر پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختصر جھڑپ میں اعلیٰ لشکر کمانڈر عباس شیخ اور اس کے ساتھی ثاقت منظور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ پولیس نے سماجی وئب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں آئی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سرینگر میں ایک جھڑپ کے دوران دو جنگجو مارے گئے جن کی شناخت پولیس کو انتہائی مطلوب ترین لشکر کمانڈر عباس شیخ اور اس کے ساتھی ثاقب منظور کے بطور ہوئی ہے ۔ آئی جی پی نے دونوں کی ہلاکت کو سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی سے تعبیر کر دیا ۔