• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۱۶, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیری دستکاری اور خاموش سرکار

Nigraan News by Nigraan News
2021-06-25
A A
0
باراك أوباما وزيارة العائلة بالينيز حقول الأرز خلال عطلة
FacebookTwitterWhatsapp

کشمیر جہاں اپنی خوبصورتی اور رعنائی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے وہیں مقامی دستکاری نے بھی اس خوبصورتی میں چار چاند لگائے ہیں تاہم گزشتہ دو دہائیوں سے یہاں کے دستکار اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں مصروف ہے۔ مقامی دستکار جن میں مرد، خواتین، بزرگ اور بچے شامل ہیں، نے اس صنعت کو اپنی انگلیوں میں بھرے طلسماتی ہنر سے کئی برسوں تک زندہ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم امتداد زمانہ کےساتھ دستکاروں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہونے لگی کیوں کہ متواتر حکومتوں کی جانب سے یہ صنعت ہمیشہ سے عدم توجہی کا شکار رہی۔ماضی قریب میں مقامی دستکاری وادی کشمیر کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی تصور کی جاتی تھی جب عوام کا بیشتر حصہ اس کےساتھ وابستہ رہ کر اپنا روزگار کمانے میں مصروف تھا۔شہر سرینگر کے کئی علاقے اس صنعت کے عینی گواہ ہے جہاں گھر کے بیشتر افراد اس صنعت سے وابستہ ہوکر بڑے بزرگوں کے کام میں بہ آسانی ہاتھ بٹاتے رہتے تھے۔ تاہم حکومتوں کی عدم دلچسپی اور معاندانہ اپروچ کے نتیجے میںیہ صنعت نہ صرف روبہ زوال ہوئی بلکہ اس سے وابستہ افراد بھی بے روزگاری کی نذر ہوگئے۔ آج کی تاریخ میں یہ صنعت تباہی کی کگار پر کھڑی ہے جہاں سے اس کی واپسی کی اُمیدیں نہایت ہی مفقود دکھائی دیتی ہے۔وابستگان کا ماننا ہے کہ کم آمدن اور حکومت کی عدم توجہی سے گھر کا گزارا ناممکن ہے کیوں کہ ان فنی مہارت رکھنے والے افراد نے جب بھی حکومت سے قرضے کی مانگ کی تب تب انہیں دفاتر کے چکر کاٹنے کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہ لگا۔شہر و گام میں اس صنعت سے وابستہ ہزاروں غریب گھرانے کی لڑکیاں وابستہ ہوا کرتی تھیں جو نہ صرف اپنا بلکہ اپنے اہل و عیال کا بھی پیٹ پالتی تھیں۔ علاوہ ازیں ماضی میں یہ لڑکیاں اسی صنعت سے وابستہ رہ کر اپنی شادی بیاہ کی ضرورتوں کو بھی پورا کرتی تھیں لیکن اب حالات مختلف ہے ۔یہاں کی متواتر حکومتوں نے جہاں دیگر شعبہ جات کو بڑھاوا دینے کےلئے کروڑوں اور اربوں کی رقم خرچ کی لیکن اس صنعت کو ہر بار نظر انداز کردیا گیا۔ اس کی طرف کوئی خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ مقامی دستکاری ہی وہ ذریعہ ہے جس کی وجہ سے کشمیر بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے تاہم اس صنعت کےساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیوں روا رکھا گیا، یہ ناقابل سمجھ والی بات ہے۔کشمیر کا رُخ کرنے والے قومی و بین الاقوامی سیاحوں نے ہمیشہ سے اس صنعت اور اس کے وابستگان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ یہاں کا رخ کرنے والے سیاح اپنے وطن واپس جانے سے قبل مقامی دستکاری کی کوئی شئے اپنی ساتھ ضرور لے جاتے ہیں جس سے یہ اخذ کرنا مشکل نہیں کہ آج بھی اس صنعت میں غیر مقامی لوگوں کا دل جیتنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس صنعت کی طرف توجہ دینے کےساتھ ساتھ اسے بھی دیگر شعبوں کے شانہ بشانہ مقام عطا کیا جائے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اے سی بی کی کارروائی، پولیس اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-09-11
این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

این ایچ ایم ازمین کی ہڑتال،سری نگر اور بارہمولہ سمیت کئی علاقوںمیں احتجاج

2026-09-11
سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

سرینگر پولیس کی منشیات ملزمان کیخلاف کارروائی تیز

2026-09-11
مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

مکمل وندے ماترم قانونی ذمہ داری،جب تک قانون موجود ، ہمیں عمل کرناہوگا:وزیر اعلیٰ

2026-09-11
آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

آن لائن کوڑے دان بک کرنے کی سہولت کا آغاز

2026-09-11
جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر ایک بار پھر عالمی فلم سازی کا مرکز بن سکتا ہے،فیسٹیول وزیر اعظم کے وژن کا عکاس: مرکزی وزیر

2026-09-11
پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

پانپور ویٹ ٖلینڈ میں مہاجر پرندوں کی سالانہ آمد

2026-09-10
جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

جموں و کشمیر کابینہ اجلاس آج،ہوم سٹے پالیسی سمیت کئی تجاویز ایجنڈے میں شامل

2026-09-10
جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

جسٹس پشپندر سنگھ بھاٹی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس

2026-09-10
سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر بین الاقوامی فلم فیسٹیول، مقامی لوگوں کی بھاری شرکت

2026-09-10
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page