سرینگر:سرینگر پولیس نے ایک غیر معمولی کارروائی کے تحت تلاشی آپریشنوں کے بہانے مکانوں کو لوٹنے والی گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 10افراد کی گرفتاری عمل میںلائی جن کے قبضے سے 5نقلی اے کے 47رائفلیں ، چار نقلی پستول ، تیز دھار والے آلات کے علاوہ 22لاکھ روپے کے زیورات اور نقدی 3.50لاکھ کے علاوہ ایک گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق فوجی وردیوں میںملبوس ہوکر لوگوںکو لوٹنے والے گروہ کا سرینگر پولیس نے پردہ فاش کیا ہے ۔ اس ضمن میں سرینگر کے پارمپورہ علاقے میں ایس پی ویسٹ نے پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کا ایک شکایات موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگوں سرینگر کے ویسٹ علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران فوجی وردی ملبوس ہوکر مکانوں کو لوٹ لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں ایک مقامی باشندہ نے ایک شکایت درج کی تھی کہ تلاش آپریشن کے دوران وردی میںملبوس کچھ لوگوں نے ان کا مکان لوٹ لیا جس دوران انہوں نے سونا ، نقدی اور سیل فون اڑا لئے ۔ ایس پی ویسٹ پربیت نے میڈیا کو بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد ہم نے ایک ایف آئی ار زیر نمبر 107/2021بتاریخ 04مئی درج کر لی اور اس معاملے میں تحقیقات شروع کردی تو اسی اثنا میں ایک اور ایسی ہی شکایت پولیس اسٹیشن میںموصول ہوئی جس کے بعد ایس ڈی پی او مظفر جان اور ایس ایچ او سید جنید کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکنکی آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپے ڈایںجس دوران کچھ مشتبہ افراد کی گرفتار ی عمل میںلائی گئی ہے اور ان کی تفتیش کے دوران انہوںنے اعتراف کیا کہ وہ چوری کے واقعات میںملوث ہے ۔ ایس پی کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ گینگ میںموجود افراد ان مکانوں پر ڈاکہ دالتے تھے جہاں شادی ہوئی ہوتی ہے یا ہونی والی ہوتی ہے جس دوران وہ وہاں سے سونا اور نقدی اڑا لیتے تھے ۔ ایس پی کے مطابق ابھی تک اس معاملے میں دس افراد کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ہے جبکہ آنے والے دونوں میںمزید گرفتاریاں متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گینگ میںموجود افراد فوجی وردی میںملبوس ہوکر گھروں میں داخل ہوتے تھے جس دوران وہ تلاشی کے بہانے افراد کنبہ کو ایک ہی کمرے میںبند کرکے سونا اور دیگر چیزیں لوٹ لیتے تھے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گینگ میں موجود تمام افراد مقامی ہے اور وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھتے ہیں۔