گاندربل:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے منگلوار کو گاندربل میںخصوصی صلاحیت والے بچوں کے ساتھ شی ہوپ سوسائٹی فار وومن اَنٹر پرینیور ( ایس ایچ ایس ایف ڈبلیو اِی ) کے دورے کے دوران دِن گزارا۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے خصوصی صلاحیت والے اَفراد کے ساتھ بات چیت کی اور اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ یوٹی حکومت ہر ممکن مدد کرکے ایسے لوگوں کی مشکلات کو کم کرے گی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعمیراتی کارکنوں اور موٹر ائزڈوہیل چیئر کے لئے 713 مستحقین کے درمیان لورا یجوکیشن اِمدادکے طور پر 49,45000روپے کا چیک دیا اور کہا کہ یوٹی حکومت نے معذور اَفراد کی فلاح و بہبود کے لئے وقتاً فوقتاً متعدد اِقدامات اُٹھائے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنشن ، مفت تعلیم ، مفت طبی علاج وغیرہ کی مالی مدد اور لوگوںکی بڑی تعداد ان سے فائدہ اُٹھا رہی ہے۔مشیر فاروق خان نے ایس ایچ ایس ایف ڈبلیو اِی کے زیر اہتمام ’’ معذور اَفراد کی رسائی میں اِضافہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران کئی خاص صلاحیت کے معذور بچوں کو معیار ی اِمداد اور مصنوعی فٹنس کے آلات فراہم کئے گئے ہیں۔مشیر موصوف نے معذور اَفراد کو موبائلٹی امداد دیتے ہوئے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ ایسے اَفراد کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے تاکہ وہ اَفراد ضروری مدد سے روزمرہ کی زندگی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے قابل ہوں۔ ضرورت مند معذور بچوں کو پائیدار ، جدید اور معیاری امداد فراہم کر کے معذوری کے اثرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی معاشی صلاحیت کو بھی بڑھایا جاتا ہے۔اِس سے قبل مشیر موصوف نے نئے نصب شدہ لیزر تھراپی یونٹ اور نئے سیٹ ڈراپ مولڈنگ یونٹیٹ ہوپ ڈس ایبلٹی سینٹر کا اِفتتاح کیا۔مشیر فاروق خان نے نئے نصب شدہ لیزر تھراپی یونٹ کا اِفتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ کم وقت میں تقریباً چالیس مختلف اقسام کی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے اور وادی میں دستیاب صرف چار ایسے آلات میں سے ایک ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ کم قیمت ٹولنگ اور فکسچر ڈراپ فارمنگ کا بڑا فائدہ ہے۔ دریں اثنا ، مشیرموصوف نے ان سرگرمیوں کا جائزہ لیا جن میں ہوپ ڈس ایبلٹی سینٹرشامل ہیں اور ایچ ڈی سی بالخصوص معذوری شعبے میں جو کام کر رہا ہے اس سے مشیر موصوف متاثر ہوئے اور کہا کہ ایچ ڈی سی بہتر کام کر رہا ہے اور وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے اور حکومت اس کی توسیع کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس کام کو جاری رکھنے کے لیے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل پیر مظفر احمد ، ڈائریکٹر جنرل وومن اینڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ میر طارق علی ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر کشمیر بشیر احمد ڈار ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ری ہیبلٹیشن سینٹر اِرشاد احمد ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر بورڈ بریدہ ، مشیر کے او ایس ڈی اَشرف حکاک اور اِنتظامیہ ، پولیس اور شی ہوپ سوسائٹی کے مستحقین نے شرکت کی۔