سری نگر:ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے ایک سرکیولر جاری کیا ہے ، جس میں کشمیر ڈویڑن کے تمام چیف ایجوکیشن آفیسران (سی ای اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام نجی تعلیمی ائیویٹ کی شناخت اور رجسٹریشن آن لائن موڈ میں کریں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق بدھ کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کی ایک کاپی کشمیر نیوز سروس کے پاس ہے ، ڈائر ایکٹر سکول ایجوکیشن نیوادی کشمیر کے تمام چیف ایجو کیشن افسران سے کہا ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کی شناخت اور آف لائن موڈ سے آن لائن موڈ پررجسٹریشن کرائیں تاکہ ایک شفاف اور موثر گورننس کی طرف ایک بڑی اصلاح کی جائے۔ "انتظامی شعبہ کی ہدایات کے مطابق خط نمبر03/2021 ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے توثیق شدہ نمبر858/2021بتاریخ18اگست2021صوبہ کشمیر کے تمام چیف ایجوکیشن آفیسرز کو آن لائن موڈ میں تبدیل کرنے کے لئے ہدایت دی گئی ہے ۔