سری نگر:چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جمعرات کو ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ کے تحت جموںوکشمیر میں آنے والے تین ماہ سیاحتی فیسٹول کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں محکمہ سیاحت کے اِنتظامی سیکرٹری ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی اور متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ سیاحتی فیسٹول اکتوبر 2021ء میں ’’ روح صوفی ‘‘ سے شروع کیا جائے گا جس میں حافظ نغمہ، کلام خسرو ، کلام بابا فرید ، قوالی، بائول صوفی،درویش صوفی،رقص،ہزری کتھک کے علاوہ تصوف پر ادبی سمینار اور مقامی فنون ،خطاطی اور صوفی روایات پرفارمنس ہوگی۔سہ ماہ میلے میں اکتوبر میں خزاں اور ہائوس بوٹ تہواروں کی شکل میں تقریبات بھی شامل ہوں گی۔عالمی ثقافتی ورثہ ہفتہ اور نومبر میں زعفرانی میلہ ، دسمبر میں کرسمس اور نئے سال کے تہوار اور جنوری 2022ء میں سرمائی کارنیول تک بڑھے گا۔اِسی طرح جموں صوبے میں جموں فیسٹول ، نوراترا فیسٹول ، وائٹ واٹر رافٹنگ چمپئن شپ ، لیک فیسٹول ، پتنی ٹاپ وِنٹر کارنیول اور لوہری فیسٹول اِسی مدت کے دوران منعقد کئے جائیں گے۔محکمہ سیاحت نے مزید جانکاری دی کہ کئی منزلوں پر بھی تہوار منعقد کئے جائیں گے جس میں سونہ مرگ خزاں فیسٹول، پہلگام وِنٹر فیسٹول ، کھڈ ینیار کلچر فیسٹول، گلمرگ سنو فیسٹول ، بسوہلی آرٹ فیسٹول ، ماتا ویشنو دیو سنگیت سمیلن ، کشتواڑ زعفران توڑنے کا میلہ اور سوچیت گڈھ سیما درشن شامل ہیں۔دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بتایا گیا کہ جموںوکشمیر میں شناخت شدہ دیہی سرکٹس کے ساتھ کئی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جس میں گلمر گ میں ہوکر سر ۔پریہاس پورہ ۔ گوہن،واندر بلا ،کپواڑہ میں نوگام ماور۔ لولاب، بڈگام میں چرارِ شریف ۔ دودھ پتھری۔ یوسمرگ،بانڈی پورہ میں سدر کوٹ پائین ۔ وٹلب، ڈوڈہ میں بنی۔ سارتھل۔بھدرواہ ، راجوری میں تتاپانی ۔ چنگس اور اودھمپور میں سدھ مہادیو ۔ مانٹالائی ۔ڈوڈہ ۔ بسنت گڈھ شامل ہیں۔چیف سیکریٹری نے محکمہ ثقافت سے کہا کہ وہ پہلے سے بڑے پیمانے پر تقریبات کا اشتہار دیں اور ثقافت اور سفر کے شوقین افراد کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔اکٹر مہتا نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر کے ثقافتی اور تعمیراتی ورثے کو محفوظ ، بحال اور فروغ دے و کہ یوٹی کے دونوں صوبوں میں ورثہ کے مقامات کی مناسب جگہ کی شناخت ، ثقافتی نقشہ سازی اور ایونٹ کیٹلاگنگ کے ذریعے ہے۔