• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ستمبر و اکتوبر میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا امکان

Nigraan News by Nigraan News
2021-08-28
A A
0
ستمبر و اکتوبر میں ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا امکان
FacebookTwitterWhatsapp

دوسری لہر سے نجات نہیں ملی، بشمول تلنگانہ کئی ریاستوں میں کیسوں میں اضافہ پر مرکز کو تشویش
حیدرآباد//مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو ستمبر اور اکتوبر میں کورونا کی امکانی تیسری لہر کیلئے چوکسی کا مشورہ دیا ۔ مرکز نے اندیشہ ظاہر کیا کہ کورونا کی تیسری لہر ستمبر یا اکتوبر میں اپنا اثر دکھا سکتی ہے ، لہذا عید ، تہوار اور تقاریب میں احتیاط سے کام لیا جائے۔ مرکز نے ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر ابھی مکمل ختم نہیں ہوئی۔ مرکزی سکریٹری برائے ہیلت راجیش بھوشن نے کہا کہ ہندوستان ابھی کورونا کی دوسری لہر کی زد میں ہے۔ انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ کے ڈائرکٹر جنرل بلرام بھارگوا نے کہا کہ کورونا ویکسین سے مرض کے اثر کو کم کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے مرض سے بچاؤ ممکن نہیں ہے ۔ کورونا ویکسین حاصل کرنے سے کورونا سے بچاؤ سے متعلق کی اطلاعات کی وضاحت کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ ویکسین لینے کی صورت میں مرض کا اثر کم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ اندازی کے بعد بھی ماسک کا استعمال کرنا چاہئے ۔ مرکزی ہیلت سکریٹری کا کہنا ہے کہ ہندوستان ابھی بھی کورونا کی دوسری لہر کے درمیان ہے اور کیسس کی رفتار کم ضرور ہوئی ہے لیکن ختم نہیں ہوئی۔ ہمیں موجودہ حالات میں گزشتہ تجربات کے پیش نظر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوگا ۔ خاص طور پر عید اور تہوار کے موقع پر چوکسی کے ذریعہ مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے ستمبر اور اکتوبر اہمیت کے حامل ہیں چونکہ دو ماہ کے دوران کئی فیسٹول منائے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق ملک میں 41 اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا کیسس میں اضافی کی شرح برقرار ہے ۔ 10 فیصد تک پازیٹیو شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ کیرالا میں ملک کے مجموعی کیسس کا 58.4 فیصد کیسس ریکارڈ ہوئے۔ کیرالا ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ایک لاکھ کیسس ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر چار ریاستوں میں کیسس کی تعداد 10,000 تا ایک لاکھ ہے۔ 31 ریاستوں میں کیسس کی تعداد 10,000 سے کم ہے۔ اسی دوران تلنگانہ میں بھی گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 8 اضلاع میں کیسوں میں اضافہ درج ہوا ۔ حکومت نے ضلع کلکٹرس کو چوکسی کی ہدایت دی ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

2026-07-02
مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

2026-07-01
قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

2026-07-01
26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page