سرینگر:جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے مودی سرکار وعدہ بند ہے کی بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جموں و کشمیر انچارج ترون چگھ نے کہا کہ حالات ساز گار ہوتے ہی جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق ایک معروف انگریزی روزنامہ کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران بی جے پی کے جموں و کشمیر انچارج ترون چگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ریاستی درجہ بحال کرنے کیلئے مودی سرکار وعدہ بند ہے اور اس کو حمتی شکل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کو ریاست کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور جب حالات سازگار ہوجاتے ہیں اس کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی جموں کشمیر نے نریندر مودی حکومت کی اسکیموں کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کو لاگو کیا جارہا ہے۔ جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو بی جے پی حکومت نے کہا ہے اور ہم اس کو پورا کریں گے کیونکہ صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ،ہم خطے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جموں و کشمیر اس راہ پر گامزن ہے۔”مودی حکومت نے متعدد اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ سیاحت ہی لوگوں کی اہم صنعت اور آمدنی کا ذریعہ ہے اور ہم اس کو مزید مستحکم کرنے کو یقینی بنائیں گے۔جموں کشمیر میںبی جے پی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کے معاملے پر چگھ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ، "ایک عمل ہے جس پر عمل کرنا ہے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔