سرینگر:سیاحتی مقامات کو صاف و شفاف رکھنے کی عوام سے تاکید کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوںکو اونچائیوں تک پہنچانے کیلئے محکمہ کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے شمالی کشمیر کے کئی علاقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر ناظم سیاحت نے پٹن کے رنجی علاقے میں کیفٹیاریہ کا بھی افتتاح کیا ۔سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر یہ کیفٹاریہ رنجی پٹن کے مقام پر ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کیفٹاریہ کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی تھی جس کے بعد محکمہ سیاحت نے اسکی شان رفتہ بحال کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی اور اس کا باضابطہ طور پر آج افتتاح کیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں ناظم سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو کے علاوہ ایس ڈی ایم پٹن سید فہیم ، تحصیلدار مبشر امین ، ایس ڈی پی او زعفر مہید ی کے علاوہ دیگر آفسران بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا کہ محکمہ سیاحت کو بلندیوں پر پہنچانے کیلئے محکمہ کی کوششیں جاری ہے اور اس سلسلے میں محکمہ متحرک ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے کچھ حد تک سرگرمیوں متاثر ہو چکی تھی تاہم اب دوبارہ بحال ہو گئی ہے اور ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے بھی اچھی خاصی تعداد سیاحوں کی وارد کشمیر ہو رہی ہے اور یہاں کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ ناظم سیاحت نے کہا کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے محکمہ کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیںکریں گا اور اس سلسلے میںتمام تر اقدامات اٹھائیںجا رہے ہیں ۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاحتی مقامات کو صاف رکھنے میں پہل کریں جبکہ محکمہ سیاحت کے اثاثوں کی نگرانی اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں محکمہ کے ساتھ تعاون کریں ۔