• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں 18پریل تک موسم ناساز رہنے کی پیش گوئی

Nigraan News by Nigraan News
2021-06-25
A A
0
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،15 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ شام سے ہی میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں موجودہ موسمی صورتحال 18اپریل تک جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی چمکنے اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے ۔متعلقہ محکمے نے آسمانی بجلی چمکنے کے پیش نظر لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے اور لوہے کے کھمبوں کے ساتھ نہ بیٹھنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ادھر وادی میں جمعرات کو دن بھر بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری رہا ہے جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہونے سے لوگوں کو گرم لباس میں ملبوس دیکھا گیا۔ٹھنڈ سے بچنے کے لئے جہاں دیہات میں لوگوں کو روایتی لباس ’پھیرن‘ میں ملبوس اور کانگڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں دفاتر، دکانوں اور دیگر کام کی جگہوں پر گرمی کے الیکٹرک آلات جیسے ہیٹروں کو بھی دوبارہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔بارشوں کے باعث وادی کے اطراف و اکناف کی سڑکیں ایک بار پھر زیر آب آئی ہیں جس نے راہگیروں کا چلنا پھرنا مشکل کر دیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بوندا باندی سے سڑکیں پانی اور کیچڑ سے بھر جاتی ہیں جن پر چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی بن جاتا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ، ملک کے نئے آرمی چیف مقرر

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

سرینگر ہوائی اڈہ پر 15 جون کو یاتری ’سوودھا دیوس‘ تقریب

2026-06-13
لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

لیفٹیننٹ گورنر کا عالمی کشمیری پنڈت کنکلیو میں شرکت

2026-06-13
مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ' 'اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

مشترکہ پینل کی تشویشناک رپورٹ،بڈگام میں نالہ سکھ ناگ ‘ ‘اندھا دھند اور غیر سائنسی‘کان کنی سے تباہ

2026-06-13
رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

رام بن میں روڈ حادثہ،2 کار سوار ہلاک

2026-06-13
حزب سربراہ کو اشتہاری قرار ،ڈپٹی سمیت مزید 3کمانڈروں کیخلاف بھی نوٹس جاری

حزب سربراہ کو اشتہاری قرار ،ڈپٹی سمیت مزید 3کمانڈروں کیخلاف بھی نوٹس جاری

2026-06-13
امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

امرناتھ یاترا، محرم اورمیلہ کھیر بھوانی سے قبل،آئی جی پی کی اعلی سطحی میٹنگ میں سیکورٹی کا جائزہ

2026-06-13
سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

سری نگر ہوائی اڈے کی بندش کا متبادل لازمی، وزیر اعلیٰ کی وزیر ہوا بازی سے ملاقات میں اپیل

2026-06-13
دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

دلی میں میٹنگ کے حاشیے پر،ایل جی کی وزیر داخلہ کیساتھ ملاقات

2026-06-13
وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

وزیر داخلہ کی سربراہی میں سیکورٹی جائزہ میٹنگ، یاترا محفوظ بنانے کی ہدایت

2026-06-13
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page