سری نگر:اپنی پارٹی کے صدرسیدمحمدالطاف بخاری نے پیپلز الائنس برائے گپکاراعلامیہ کی چٹکی لیتے ہوئے سوموارکہاکہ PAGDکاایجنڈا سمجھ سے بالاتر ہے ۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس )کے مطابق سابق وزیر اور اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے پیر کو پارٹی آفس میں ایک پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی(اپنی پارٹی ) پیپلز اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کے ایجنڈے کو سمجھنے میں ناکام ہے اورسوال کیاکہ مذکورہ اتحاد عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو بھول گیاہے؟الطاف بخاری نے کہا کہ پی اے جی ڈی نے وجود میں آنے پر بلند و بالا دعوے کئے ، لیکن اس اتحادنے حال ہی میں تقریباً دو درجن اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی،جس کابیان بعد میں آیا ہے،اوراس اجلاس میں شامل جماعتوں اورلیڈروں کے مشترکہ بیان میں جموں وکشمیرکی خصوصی پوزیشن کوختم کرنے کاکوئی ذکرتک نہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس اجلاس میں پی اے جی ڈی کے سینئرلیڈر بھی شامل تھے ۔سیدالطاف بخاری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے آرٹیکل370 کی بحالی کے لئے ایک لفظ کا بھی ذکر نہیں کیا ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہPAGD نے اپنے بنیادی ایجنڈے کو ترک کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنی پارٹی نے جو بھی کہا ہے ، وہ اس کیلئے پرعزم ہے۔اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ سپریم کورٹ آرٹیکل370 پر اپنا فیصلہجموں وکشمیر کے لوگوں کے حق میں دے گی۔الطاف بخاری نے بدعنوانی کے خلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ، اور کہا کہ حکومت کو اپنا عمل سیاسی طبقے سے شروع کرنا چاہیے۔