شوپیان:ایک اہم پیش رفت کے بطورجموں وکشمیرپولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے منگل کو جنوبی کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کے خاندانوں سے رابطہ کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں۔اعلیٰ سیکورٹی حکام نے مقامی جنگجوئوں کے افرادخانہ کواسبات کی یقین دہانی کرائی کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ ہر قسم کی مدد اورمعاونت فراہم کرے گی۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہاکہ تشددکاراستہ ترک کرکے گھرواپسی کرنے والوں کی ہم ہر قسم کی مدد فراہم کریں گے۔فوج کی چنارکارپس کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہاکہ ہم خود گولیاں کھائیں گے لیکن خودسپردگی کرنے والے جنگجوؤں کو بچائیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق فوج کی15ویں کوریاچنارکارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے اور انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار نے منگل کے روز شوپیان میں پورے جنوبی کشمیر میں سرگرم مقامی جنگجوئوں کے افرادخانہ کیساتھ بات چیت کی۔مقامی جنگجوئوںکے خاندانوں کیساتھ یہ بات چیت بٹہ پورہ اسٹیڈیم میں کھیلوں کی ایک تقریب کے حاشیے پر ہوئی جس میں فوج کی15ویں کوریاچنارکارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے،انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجے کمار کے علاوہ وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل راشم بالی نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پرفوج اورپولیس کے کئی دیگرافسران بھی موجودتھے۔اس غیرمعمولی پیش رفت اوربات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیروجئے کمار نے کہا کہ انہوں نے جنرل آفیسر کمانڈنگ15ویں کور افسران کے ہمراہ مقامی جنگجوئوں کے افراد خانہ سے ملاقات کرکے اُن سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں(سرگرم جنگجوئوں) کو قومی دھارے میں واپس لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اُنہیں بتایا کہ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔ونوں اعلیٰ سیکورٹی حکام نے متعلقہ خاندانوں سے اپیل کی کہ وہ تشددکاراستہ اختیار کرنے والے اپنے بچوں کو قومی دھارے میں واپس لائیں۔آئی جی پی کشمیروجئے کمارنے کہاکہ تشددکاراستہ ترک کرکے گھرواپسی کرنے والوں کی ہم ہر قسم کی مدد فراہم کریں گے۔فوج وپولیس کے اعلیٰ حکام نے یہ بھی یقین دلایاکہ پولیس اور فوج مقامی جنگجوئوں کی آسانی سے واپسی میں سہولت فراہم کرے گی۔سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے جنگجوؤں کے اہلخانہ سے اپنے بچوں کو واپس لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خودسپردگی کرنے والے جنگجوؤں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ لیفٹنٹ جنرل پانڈے نے سرگرم جنگجوئوں کے افرادخانہ سے کہاکہ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ کسی نہ کسی طریقے سے اپنے بچوں کو باہر نکالئے، اگر آپ کو لگتا ہے کہ ملی ٹنٹ ان کو ماریں گے تو آپ کوئی اعلان کئے بغیر ان کو کسی بھی فوجی کیمپ یا پولیس جس پر آپ کو بھروسہ ہوگا، کے پاس رکھیں وہاں 2 چار برس رہنے کے بعد وہ واپس آ کر اپنے سماج کے ساتھ ملیں گے۔لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ آپریشنز کے دوران بھی سرنڈر کرنے والے جنگجوؤں کو بچایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آپریشنز کے دوران بھی سرنڈر کرنے والے جنگجوؤں کو کسی بھی حال میں بچایا جائے گا ہم خود زخمی ہوں گے، گولیاں کھائیں گے لیکن ان کو بچائیں گے یہ میرا وعدہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا کشمیر خوشیوں سے بھرپور ہے لیکن کچھ خاندان خوش نہیں ہیں۔خیال رہے یہ پہلا موقع ہے کہ پولیس اور فوج کے2سینئر افسران نے جنوبی کشمیر میں سرگرم مقامی جنگجوئوں کے والدین کے ساتھ اس طرح کی بات چیت کی ہے۔