• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جون ۲۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے قانونی جنگ جاری رہیگی: عمر عبداللہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-01
A A
0
پہل گام جیسے حملوں کو مستقبل میں روکنے کیلئے پُرعزم: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

پہل گام جیسے حملوں کو مستقبل میں روکنے کیلئے پُرعزم: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:الیکشن سے قبل سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں ہم لڑتے رہیں گے لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا وعدہ کیا ہے تو نیک کام میں دیری کیوں۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر میں الیکشن کرانے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے ہم تو سال 2019میں ہی چناو کی تیاری میں جٹ گئے تھے۔ پیپلز الائنس کے خلاف سجاد لون کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ موصوف نے بہانے بنا کر پیپلز الائنس سے اپنا ناط توڑا ۔ یو پی آئی کے مطابق جموں میں پارٹی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے کہاکہ دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے خلاف ہماری لڑائی سپریم کورٹ میں جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ بھاجپا بڑے بڑے دعوئے کر رہی تھی کہ 370تعمیر وترقی میں رکاوٹ بنا ہوا تھا اگر ایسا ہے تو بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈران یہ بتائیں کہ کہاں پر نئے پروجیکٹوں پر کام شروع کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ حد تو یہ ہے کہ کسی بھی ضلع میں نئے پروجیکٹوں کو ہاتھ میں نہیں لیا گیا ہے بلکہ پُرانے کاموں کو ہی عوام کے نام وقف کیا جارہا ہے۔ عمر عبدا ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ 370کی منسوخی کے بعد یہاں پر بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے ، چھوٹے چھوٹے صنعتی یونٹ بند ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر انتظامیہ نے ایک ایسا فیصلہ لیا جو جموں صوبے کے تاجروں کیلئے سم قاتل ثابت ہورہا ہے وہ دربار مو کی روایت کو ختم کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دربار مو سے صرف جموں کے تاجروں کو فائدہ پہنچتا تھا کشمیر صوبہ کے تاجروں کو دربار مو سے کوئی فائدہ نہیں تھا ۔ رویندر رینہ کے بیان پر عمر عبدا نے کہاکہ بھاجپا صدر کی جانب سے یہ کہنا کہ 370کی ہڈیوں کو گنگا میں بہادیا گیا ہے ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھاجپا صدر کے اس بیان سے زخم ہرے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روندر رینہ ذرا یہ بتائیں کہ کووڈ کے دوران گنگا میں کتنی لاشوں کو بہا یا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ روندر رینہ کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔ جموںوکشمیر ایل جی کی جانب سے جلد ازجلد الیکشن کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبدا ﷲ نے کہاکہا کہ چناو کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے اور ہم سال 2019سے ہی چناو کیلئے تیار بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن سے پہلے سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت چناو چاہتی ہے تو نیک کام میں دیری کویں۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل کانفرنس کو چناو پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ سجاد لون کی جانب سے پیپلز الائنس کے خلاف بیانات دینے کے بارے میں عمر عبدا ﷲنے کہاکہ اُنہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ پیپلز الائنس کے خلاف بیانات دیں۔ عمر عبدا ﷲکے مطابق سجاد لون نے بہانے بنا کر پیپلز الائنس کو چھوڑا لہذا اُنہیں اس اتحاد کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ سجاد لون کو یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ فیصلے کے باوجود بھی اُس کی پارٹی نے پنچایتی الیکشن میں حصہ لیا۔ افغانستان کی صورتحال کا اثر جموںوکشمیر پر پڑنے کے بارے میں این سی نائب صدر نے کہاکہ اس کا جواب مرکز ہی دے سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر طالبان دہشت گرد تنظیم ہے تو مرکز کو یہ بتانا چاہئے لیکن دوسری جانب بی جے پی کی مرکزی قیادت نے طالبان سے باضابط طور پر مذاکرات شروع کئے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page