• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اے آرٹی اُو کپوارہ کے دفتر پر انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-01
Reading Time: 1min read
A A
0
اے آرٹی اُو کپوارہ کے دفتر پر انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ

اے آرٹی اُو کپوارہ کے دفتر پر انٹی کرپشن بیورو کا چھاپہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:انٹی کورپشن بیورو نے اے آر ٹی او کپواڑہ کے دفتر میں مبینہ طوررشوت خوری کے ایک سنسی خیز سکینڈل کو طشت ازبام کرتے ہوئے لمبے عرصے سے دلالوں کے ذریعے لوگوں سے رشوت اینٹھنے کی شکایت پر اچانک مگر نتیجہ خیزچھاپہ مار کاراوئی کے دوران 15لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی اور اے آر ٹی او مختار احمد صوفی ،محکمے کے 2انسپکٹروں اور ایک ایجنٹ کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔اے سی بی کی اس کاروائی کے دوران ناگری کپواڑ ہ میں ایک ڈرائیونگ ٹیسٹ سائٹ پر بھی چھاپہ ڈالا گیا جہاں بلال احمد شیخ نامی ایک ایجنٹ گاڑیوں کی چیکنگ ،فٹنس اور ڈرائیونگ لائسنس تیار کرنے میں رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔ایس این ایس کے مطابق انٹی کورپشن بیورو نے بدھ کو کپواڑہ کے اے آر ٹی او آفس میں رشوت خوری اور دلالوں کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس ،فٹنس سرٹفکیٹ،رجسٹریشن اور پرنٹ کارڈ پرائیویٹ ایجنٹ کے ذریعے تیار کرواکر لوگوں سے روپے بٹورنے کے ایک بڑے سکینڈل کو بے نقاب کردیاہے۔نمائندے کے مطابق انٹی کورپشن بیورو کو کچھ عرصے سے مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں کہ اے آر ٹی او کپواڑہ نے ویلگام کپواڑہ کے بلا ل احمد شیخ نامی ایک ایجنٹ کو نامزد کیا ہے جو اے آر ٹی او دفتر کے تمام کام جیسے لائسنس کی تیاری ،فٹنس سرٹفکیٹ ،لرننگ لائسنس،پرنٹ کارڈ ،آڈٹ اپروول اور رجسٹریشن وغیرہ غیر قانونی دھندے کے ذریعے تیار کرتا ہے۔انٹی کورپشن بیورو نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوارہ کے فسٹ کلاس ایگزیکٹو مجسٹریٹ کو ساتھ لے کر ناگری کپواڑہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ سائٹ پر چھاپہ ڈالا جہاں نمائندے کے مطابق بلال احمد شیخ ولد ولی محمد شیخ ساکن ویلگام کپواڑہ کو ڈرائیونگ ٹیسٹ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔اس موقعے پر بلا ل احمد کی ذاتی گاڑی JKO1R-4373کی تلاشی بھی لی گئی جس سے موقعہ پرہی 138ڈرائیونگ لائسنس ضبط کرنے کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق عارضی رسید ،ٹرانسپورٹ پلان،لرنرس لائسنس وغیرہ پکڑ لی گئیں جن پر 4اگست 2021کی تاریخ درج تھی۔انٹی کورپشن بیورو نے اس سلسلے میں پولیس سٹیشن اے سی بی بارہ مولہ میں ایف آئی آر نمبر9/2021تحت سیکشن7درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ایف آئی آر اے آر ٹی او کپواڑہ مختار احمد صوفی ،موٹر وہیکلز انسپکٹر خورشید احمد کنہ اور عبدالحمید بٹ کے علاوہ بلال احمد شیخ جو پرائیویٹ ایجنٹ ہے ،کے خلاف درج کرلی گئی ۔ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اے آر ٹی او آفس کے متذکرہ بالا افسران کا بلا ل احمد شیخ نامی ایجنٹ کے ساتھ گہرا ساز باز تھا اور سبھی مل کر لوگوں کو دو دو ہاتھوں لوٹ رہے تھے۔اے سی بی نے اے آر ٹی او مختار احمد صوفی کے گھر واقع بونیار نوشہرہ پر بھی چھاپہ ڈالا جبکہ بلال احمد شیخ کے ویلگام کپواڑہ میں واقع رہائشی مکان کی بھی چھان بین کی گئی۔انٹی کورپشن بیور و کے سپیشل جج نے ملزموں کے خلاف وارنٹ جاری کی۔تلاشی کاروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے 15لاکھ روپے نقد اور غیر قانونی مواد جو مختلف کاغذات تیار کرنے سے متعلق تھا ،ضبط کرلیا گیا ۔اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے￿۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.