سرینگر:پولیس نے ان خبروں کوبنیاد قرار دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جموں و کشمیر میں کم از کم 60 نوجوان لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس نے ٹویٹ میں آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاکہ کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دوران وادی کشمیر کے مختلف حصوں سے 60 نوجوان لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یہ سراسر بے بنیاد خبر ہے اوریہ مکمل طور پر جعلی خبر ہے‘‘۔پیر کو این ڈی ٹی وی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا تھا کہ کشمیر میں گزشتہ دو مہینوں میں تقریبا 60 نوجوان اپنے گھروں سے لاپتہ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تین سو کے قریب عسکریت پسندوں نے کنٹرول لائن کے اس پار حالیہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد حوصلہ افزائی پاکر کیمپوں پر قبضہ کر لیا ہے۔