سرینگر:سرینگر کے خانیار علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں مسجد شریف سمیت دیگر کئی ڈھانچے خاکستر ہو گئے جبکہ آگ بجھانے کی کارورائی کے دوران فائر سروس کے دو اہلکار بھی معمولی زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کو سٹی رپورٹر نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر خاص کے اکل میر خانیار علاقے میں منگل کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں آگ کی ایک واردات رونما ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ اس وقت ہولناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک مقامی مسجد شریف اور وہاں آس پاس کے دکانوں کو اپنی لپیٹ میںلیا ۔ اسی دوران آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا گیا جنہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے مقامی لوگوں کے ساتھ کارورائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ لگنے سے مسجد شریف کے ساتھ ساتھ وہاں موجود کئی دکان جل کر خاکستر ہو گئے اور ان میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی راکھ میں تبدیل ہو گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ کی واردات میںایک مسجد شریف ، مدرسہ مصباح الرشید کی عمارت کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک رہاشی مکان اور کئی دکانوں جل کر خاکستر ہوگئے ۔ ادھر مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا اور اگر وہ موقعہ پر پہنچتے تو آگ سے ہوئے نقصان کو بچایا جا سکتا تھا ۔ ادھر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر احمد شاہ نے مقامی خبر رساں ایجنسی ے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ گنجان آبادی ہونے کے نتیجے میں آگ بجھانے کی کارورائی میں وقت لگا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے باوجود بھی آگ بجھانے کیلئے دس سے بارہ گاڑیاں علاقے میں روانہ کر دی گئی تاہم مشکلات کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ کو قابو میںکیا اور اس کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کی کارورائی میں دو فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار بھی زخمی ہو ئے جن میں سجاد احمد اور رفیق احمد شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی فور ی طور پر وجوہات معلوم نہیںہو سکی اور اس کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔