سرینگر:فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی پارلیمانی کمیٹی نے کشمیر کی بہتر صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران نے بدھ کو چیئرمین پی پی چوہدری کی قیادت میں فوج کے چنار کارپس ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا جہاں جی او سی چنار کور لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے ان کا استقبال کیا ۔ دورے کے دوران فوج کے جی او سی نے انہیں لائن آف کنٹرول اور دیگر سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ جبکہ کشمیر کو تشدد کے باہر نکلنے کیلئے فوج کی جانب سے اٹھائیںجانے والے اقدامات کے بارے میںانہیںجانکاری دی گئی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ مرکزی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کو انسداد عسکریت پسندی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ ان کے سامنے فوج کی جانب سے استعمال کردہ جدید آلات کی بھی نمائش کی گئی ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اس موقعہ پر پارلیمانی کمیٹی برائے خارجہ امور نے سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا اور کشمیر میں بہتر سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔