• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ڈوبھال اور روسی سکیورٹی چیف نے افغانستان پر تبادلہ خیال کیا

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-08
A A
0
ڈوبھال اور روسی سکیورٹی چیف نے افغانستان پر تبادلہ خیال کیا

ڈوبھال اور روسی سکیورٹی چیف نے افغانستان پر تبادلہ خیال کیا

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی،قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور روسی سکیورٹی چیف نیکولے پتروشیف نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے درمیان آج یہاں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ اور دفاع کے سینئر عہدیدار بھی اس اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جو ہندوستان۔روس بین الحکومتی مشاورت کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔مسٹر پترشیف یہاں دو روزہ دورے پر ہیں جن کے ساتھ روسی وزارتوں اور محکموں کے وفود ان کے ہمراہ ہیں۔روسی سفارت خانے نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ روس اور ہندوستان کے درمیان یہاں سیکورٹی کے امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ روسی سلامتی کے سربراہ نکولے پتروشیف نے ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال سے بات چیت کی۔یہ ملاقات 24 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہو رہی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے سینئر حکام سے کہا تھا کہ وہ افغانستان کی صورتحال پر مسلسل رابطے میں رہیں۔مذاکرات کے آغاز پر روسی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسٹر ڈوبھال نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خاص ملاقات ہے جو مسٹر مودی اور مسٹر پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہورہی ہے اور ہم اس ملاقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔مسٹر پترشیف کی مسٹر مودی اور مسٹر جے شنکر سے ملاقات کی بھی توقع ہے۔اس سے قبل روس میں ہندوستان کے سفیر وینکٹیش ورما نےبتایا کہ افغانستان کی صورتحال پورے خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ہندوستان اور روس وہاں کی پیش رفت سے متاثر ہیں۔ڈوبھال اور پترشیف کے درمیان مذاکرات کے دوران طالبان کو تسلیم کرنے سمیت مختلف امور پر بات چیت کا امکان ہے۔ ریا نووستی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال پورے خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ہندوستان اور روس وہاں کی پیش رفت سے متاثر ہیں۔ وہاں جو کچھ ہو رہا ہے دونوں ممالک کے مفادات کے لیے خطرہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے مسئلے کے علاوہ منظم جرائم میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب افغانستان کے جدید ترین ہتھیار مسلح پارٹیوں کے ہاتھوں میں آچکے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.