• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان کا آئی آئی سی ٹی، پشمینہ لیبارٹری کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-10
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر بصیر خان کا آئی آئی سی ٹی، پشمینہ لیبارٹری کا دورہ

مشیر بصیر خان کا آئی آئی سی ٹی، پشمینہ لیبارٹری کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جمعہ کو انڈین انسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی ( آئی آئی سی ٹی ) اور پشمینہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ ہینڈ ی کرافٹس اور ہنڈ لوم کشمیر کے ناظم محمود احمد شاہ اورناظم آئی آئی سی ٹی بھی تھے ۔ آئی آئی سی ٹی کے اپنے دورے کے دوران مشیر نے دستکاری اور ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے جونئیر /سینئر کرافٹ انسٹرکٹرس کے ساتھ بات چیت کی جو کہ انسٹی چیوٹ میں ہُنر مندی اور صلاحیت بڑھانے کی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ مشیر نے ہینڈ لوم بُنکروںکے ایک اور گروپ کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جو کہ سلک ٹیکنیکل سروسز سینٹر ( ایس ٹی ایس سی ) سنٹرل سلک بورڈ جموں کے زیر اہتمام ہُنر مند اَپ گریڈیشن ٹریننگ حاصل کررہے ہیں تا کہ ان کی مہارت کو اپ گریڈ کیا جا سکے اور انہیں ڈیزائیننگ اور دیگر متعلقہ ضروری معلومات دی جا سکیں ۔ اس موقعہ پر مشیربصیر خان نے کہا کہ مہارت کی ترقی کی تکنیک کاریگروں کو نئی تکنیک سے روشناس کرانے اور مارکیٹ کے نئے رحجانات کو پورا کرنے کیلئے جدید ترین ڈیزائین اپنانے کے لئے اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنکروں کو پشمینہ اور ریشم کی ملاوٹ کی تکنیک سے آگاہ کیا جائے ۔ مشیرموصوف کو بتایا گیا کہ جیکورڈ اور ڈوبی تکنیکوں کا تعارف بنائی کرنے والوں کیلئے فائدہ مند ہو گا اور بہتر ریٹرن اور کسٹمر اطمینان کیلئے ڈیزائین میں ترمیم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ جغرافیائی اشارے کے سامان ایکٹ کے تحت ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی جانچ ، سرٹیفکیشن اور لیبلنگ کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر کو بتایا گیا کہ کلاؤڈ بیسڈ کیو آر کوڈ منیجمنٹ کے انسٹی ٹیوٹ اور ڈیولپمنٹ کی طرف سے ٹیسٹنگ آلات اور دیگر متعلقہ اشیاء پہلے ہی دی جا چکی ہیں ۔ مشیرموصوف نے کہا کہ کیو آر کوڈ مشین بنانے اور جعلی اشیاء کو چیک کرنے میں بہت آگے جائے گا جو کشمیر کرافٹ کے نام پر فروخت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کا اطمینان محکمہ کا محرک ہونا چاہئیے اور ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیئے تا کہ صرف حقیقی کرافٹ فروخت ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر براآمدات کے عالمی نقشے پر نمایاں مقام رکھتا ہے تا ہم پچھلے کچھ برسوں سے مشین سے بنی اور جعلی اشیاء کشمیر ہینڈی کرافٹس کے نام پر فروخت کی جا رہی ہیں جو کرافٹ سیکٹر کے مستقبل کیلئے نقصاندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ متعارف کرانے سے کاریگروں اور بننے والوں کو پشمینہ مصنوعات کی تصدیق کرنے کیلئے ٹیسٹنگ سرٹیفکیشن اور لیبلنگ کی سہولیت حاصل ہو گی ۔ مشیربصیرخان نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس تکنیک کو فروغ دیں اور اس کی تشہیر کریں تا کہ پیغام ہر ممکنہ گاہک تک پہنچ جائے اور وہ خریداری کے دوران اس تکنیک کو اپنائیں ۔ پشمینہ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے اپنے دورے میں مشیر کو لیبارٹری کے مجموعی کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی جسے حال ہی میں دستکاری اور ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ ( کشمیر ) میں منتقل کیا گیا ۔یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ پشمینہ لیبارٹری ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے جو جی آئی تصدیق شدہ پشمینہ شالوں کی جانچ کر رہی ہے ۔ مشیر کو بتایا گیا کہ پشمینہ لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کا آغاز جی آئی ایکٹ کے تحت پشمینہ شالوں کی جانچ اور سرٹیفکیشن کی بھاری مانگ کو پورا کرنے کیلئے ایس ای ایم اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے ذریعے کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹروں اور دیگر افسران کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران مشیر کو بتایا گیا کہ جی آئی مصدقہ پشمینہ شالوں اور ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کیلئے کم از کم امدادی قیمت اس مقصد کیلئے حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے مقرر کی ہے اور اسے حال ہی میں سختی سے نافذ کرنے کیلئے مطلع کیا گیا ہے ۔ مشیر نے محکمے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اہم فیصلے نہ صرف ان اہم شعبوں کو بحال کرنے میں مدد کریں گے بلکہ متعلقہ بنائیوں کی آمدنی کی سطح میں بھی نمایاں بہتری لائیں گے اور مستند تجارت کے ذریعے ان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.