• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مشیر بصیر خان کا دورۂ پونچھ، کئی وفود کیساتھ کی ملاقاتیں

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-13
Reading Time: 1min read
A A
0
مشیر بصیر خان کا دورۂ پونچھ، کئی وفود کیساتھ کی ملاقاتیں

مشیر بصیر خان کا دورۂ پونچھ، کئی وفود کیساتھ کی ملاقاتیں

FacebookTwitterWhatsapp

پونچھ: لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج سرحدی ضلع پونچھ کا وسیع دورہ کیا تا کہ دیہی ترقیاتی محکمہ ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سیاحت اور ضلع کے دیگر شعبوں کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ انہوں نے پنچائتی راج ادارے ( ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور کئی عوامی وفود سے بات چیت کی ۔ مشیر نے پیر کی گلی سے ہی محکمہ دیہی ترقی کے کاموں کا معائینہ شروع کیا ۔ ضلع پونچھ سے مغل روڈ کی طرف جاتے ہوئے مشیر نے محکمہ دیہی ترقی کے جاری کاموں اور محکمہ سیاحت کے زیر انتظام کاموں کا معائینہ کیا انہوں نے نوری چم میں سیاحتی پارک کا معائینہ کیا ۔ کاموں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے پائیدار اثاثے بنانے اور کاموں کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ راستے میں انہوں نے سی ای او سیاحت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور مغل روڈ کے ساتھ سیاحت کے امکانات کے دائرہ کار کو تلاش کرنے کیلئے کئی ہدایات دیں ۔ مشیر نے بعد میں پونچھ میں ایک کتاب ’’ خود روز گار سکیموں کا مجموعہ ‘‘ کی نقاب کشائی کی ۔ ضلع کے ترقیاتی پروفائل کی حثیت کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر بصیر خان نے کہا کہ پی آر آئی بنیادی طور پر ترقی کے بہت اہم اعضاء ہیں ، ترقیاتی کاموں کی نگرانی میں ان کا اہم کردار ہے ۔ زمینی طور پر سرکاری سکیموں کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد میں ان کا فطری کردار ہے ۔بجلی کے منظر نامے اور پاور انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ یونین ٹیر ٹری انتظامیہ پوری یو ٹی میں بجلی کے منظر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خراب شدہ کھمبوں ، کنڈکٹروں اور تاروں کی تبدیلی فوری طور پر کریں ۔ مشیر موصوف نوجوانوں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے سڑک رابطے اور دیگر مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بناتے ہوئے علاقے میں سیاحتی اِمکانات کی تلاش کے لئے اپنی ہدایات کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں سیاحتی اِمکانات بہت زیادہ ہیں اور اُنہوں نے سیاحتی اَفسران کو نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی مجموعی ترقی کے لئے علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔مشیر موصوف نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کو من و عن میں اَپنانے پر زور دیااور اِس کو وبائی اَمراض کی تیسری لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی مصیبت سے بچنے کے لئے ضروری قرار دیا ۔ مشیر نے پی آر اور یو ایل بی ممبران سے کہا کہ وہ اِس سلسلے میں اَپنا کردار اَدا کریں۔اُنہیں ماسک پہننے ، سماجی فاصلے کوبرقرار رکھنے ، دیہات اور پنچایتی سطح پر عوام میں ٹیکے لگانے کی اہمیت کا پر چار کرنا چاہیئے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکول کھولنے کے پیش نظرپی آر آئی کی ذمہ داری کئی گنا بڑھ گئی ہے تاکہ کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) کوبھر پورطریقے سے مانیٹر کیا جا سکے۔مشیر بصیر احمد خان نے ضلع کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے وَفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مساوری ترقی کے لئے پُر عزم ہے تاکہ معاشرے کے بیشتر غریب طبقات کی فلاح و بہبود ہو۔اس سے قبل عوامی وفودنے متعدد ترقیاتی مسائل کو اٹھایا جن میں قابل ذکر ٹرانسفارمر کی مرمت کی ورکشاپوں کا قیام ، ضلع میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے جل شکتی سکیم کے تحت کاموں کا جلد آغاز، شناخت شدہ علاقوں میں بینک کی شاخیں کھولنا ، درنگالی نالہ پر پُل کی فوری مرمت ، سرکلر پونچھ ٹاؤن میں سڑک ٹریفک کا مسئلہ وغیرہ شامل ہیں۔مشیر بصیر خان نے تمام مسائل او رمطالبات بغور سنا اور اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایت دے کر بیشتر مسائل کو حل کیا اور کہا کہ دیگر تمام جائز مسائل متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔اس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی تعظیم اخترمع کونسلر ، ڈپٹی کمشنر اِندر جیت ، ایس ایس پی ونود کمار ، چیف اِنجینئران اور ایچ او ڈی ، چیئرمین مونسپل کونسلوں اور تمام ڈسٹرکٹ او رسیکٹورل اَفسران موجود تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.