سرینگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی اترپردیش میں انتخابی بگل پھونکتے ہوئے کانگریس پر آج تنقید کیا کہ اس نے اپنی لگن اور قربانیوں سے ملک کو نئی سمت دینے والے راجا مہندر پرتاپ سنگھ جیسے قومی ہیرو سے ملک کی اگلی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا اور 20ویں صدی کی ان غلطیوں کا 21ویں صدی کا ہندوستان اصلاح کررہا ہے علی گڑھ میں ڈیفنس کوریڈو اور راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو راجامہندر پرتاپ سنگھ کے کردار سے ترغیب لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ’ ہندوستان کی تاریخ ایسے قومی ہیروں کی کہانیوں سیبھر ی پڑی ہے جنہوں نے اپنی محنت و قربانیوں سے ملک کو نیا سمت دیا۔ ایسے کتنے ہی عظیم شخصیات نے سب کچھ قربان کردیا لیکن ملک کی بدقسمتی رہی ہے کہ ایسے قومی ہیرووں سے ملک کی آنے والی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا گیا۔وزیر اعظم نے کہا۔ان کی کہانیاں جاننے سے نسلیں محروم رہ گئیں۔20ویں صدر ان غلطیوں کو 21ویں صدی کا ہندوستان صحیح کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجا سہیل دیو، چھوٹورام یا راجا مہندر پرتاپ سنگھ ہوں ملک کی ترقی کے لئے ان کے کردار کو آگے لانے کی ایماندارانہ کوشش ہورہی ہے۔مسٹر مودی نے راجا مہندرپرتاپ سنگھ کے ہندوستان کے روشن مستقبل کی خاطر تعلیم کے شعبے میں کردار کا زکر کیا اور کہا کہ یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اس یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کا موقع ملا۔یہ یونیورسٹی 21ویں صدی کے ہندوستان میں تعلیم اور ہنرمندی کی توقعات کے مطابق دفاعی مطالعہ، دفاعی پروڈکشن کی ٹیکنالوجی، اس علاقے میں کام کرنے والے ہنرمندافرادی قوت تیار کرے گا۔ یہاں تعلیم اور ہنرمندی مقامی زبان میں دینے پر طاقت دیا جائیگا۔اپنے تالا کاروبار کی وجہ سے مشہور علی گڑھ میں دفاعی پروڈکشن گلیارے کے سنگ بنیاد کے موقع پر وزیر اعظم نے گھروں اور دوکانوں کی سیکورتی میں کردار ادا کرنے والا علی گڑھ اب ملک کی سرحدوں کی سیکورٹی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہاں سینکڑوں کروڑ روپئے کے سرمایہ کاری سے ڈیڑھ درجن سے زیادہ کمپنیاں آرہی ہیں جو چھوٹے ہتھیار، ڈرون، ائیرواسپیس میٹل کمپونینٹ، اینٹی ڈرون نظام اور دیگر دفاعی آلات بنائیں گی۔مغربی اترپردیش کی سیاسی نبض پر ہاتھ رکھتے ہوئے مسٹر مودی نے تقریبا پانچ سال پہلے ہوئے فسادات کی یاد دلائی اور کہا کہ ایک وقت ایسا ماحول تھا جب لوگوں کو آبائی گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا تھا۔ آج اترپردیش میں کوئی بھی مجرم ایسا کرنے سے پہلے سو بار سوچتا ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت کے نظم ونسق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت یہاں انتظامیہ و حکومت غنڈوں کی من مرضی سے چلتا تھا لیکن آج غنڈے اور مافیاں سلاکھوں کے پیچھے ہیں۔وزیر اعظم نے کسانوں کے لئے مرکزی اور اترپردیش کی یوگی حکومت کے کاموں کو شمار کرایا اور کہا کہ ان کی حکومت ملک کے 80فیصدی سے زیادہ کم جوت والے کسانو ں کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کے تشویشات سے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریبوں اور چھوٹے کسانوں کے استحکام کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ بحران میں غریبوں کو بھوک سے بچانے کے لئے ہندوستان نے جو کام کیا ہے ویسے کام دنیا کے تمام بڑے ممالک بھی نہیں کر پائے۔