• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, اپریل ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سات دہائیوں پر مشتمل دھوکہ دہی کی سیاست نے جموں کشمیر کو برباد کیا:بخاری

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-14
A A
0
سو روزہ نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان ’بروقت اقدام‘: الطاف بخاری

سو روزہ نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان ’بروقت اقدام‘: الطاف بخاری

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں کے مایوس کن رول پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس وجہ سے انتظامی اداروں اور عوام کے درمیان رابطہ منقطع ہواہے۔ ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری علاقہ میں منعقدہ اپنی پارٹی کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ پچھلے ستر سالوں سے جموں وکشمیر کی عوام خاص طور سے نوجوانوں کو دھوکہ دہی سیاست سے ٹھگا گیا جس کو اب ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا’’ انتہائی بدقسمتی کا مقام ہے کہ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے انتخابی مقاصد کی تکمیل کیلئے لوگوں کے جذبات کو اُکسایا اور اِس طرح کی سیاست نے خطہ کے سماجی۔ معاشی وسیاسی استحکام کو بُری طرح متاثر کیا‘‘۔ بخاری نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے کئے گئے سمجھوتوں کی قیمت نہ صرف لوگوں کو چکانی پڑی بلکہ اِس سے تشدد اور عدم تحفظ کو بھی شہ ملی۔اپنی پارٹی صدر نے کہا’’ایسی گندی سیاست سے نہ صرف قیمتی جانوں کا اتلاف ہوا بلکہ اِس سے بھاری معاشی نقصان بھی ہوا جو کہ جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا‘‘۔ صداقت پر مبنی سیاسی ماحول کو مضبوط کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے اندر ایک بااعتماد سیاسی آواز کے طور اُبھر کر سامنے آئی ہے جس نے شفافیت ، تقویت اور حقیقت پر مبنی سیاست کو قائم کیا ہے۔ڈوڈہ کی عوام سے اپنی پارٹی کو ایک موقع دینے اور زمینی سطح پر کی کارکردگی دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے بخاری نے کہا’’اپنی پارٹی نے عملی سیاسی نظریہ کو متعارف کر کے جموں وکشمیر کی تاریخ میں نئے سیاسی دور کی شروعات کی ہے۔ اِس نے لوگوں کے حقوق اور مفادات کے ساتھ صفر فیصد سمجھوتے کو یقینی بنانا ہے۔ اِس جماعت نے اپنے سیاسی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی، اُن سیاسی چمیلین کی طرح جوکہ اپنے مفادات کو ملحوظ ِ نظر رکھ کر مختلف مقامات پر مختلف زبانیں بولتے ہیں‘‘۔ اس موقع پر پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہاکہ ڈوڈہ خاص طور سے قصبہ ٹھاٹھری میں سیاحتی شعبہ کو ترقی دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ یہ سرزمین قدرتی وسائل سے مالامال ہے جن کو بروئے کار لانے سے خطہ کااقتصادی نقشہ ہی تبدیل ہوسکتا ہے۔ میر نے پارٹی کے ترقیاتی ایجنڈہ کو دوہراتے ہوئے کہا’’اپنی پارٹی نے جموں وکشمیر کے سبھی خطوں اور ذیلی علاقوں کی ہمہ جہت سماجی اقتصادی ترقی کا یقین دلایا ہے، جیساکہ ہمارے صد ر موصوف نے اعلان کیا ہے کہ اپنی پارٹی اگر اقتدار میں آتی ہے تو فی کنبہ ماہانہ 300یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی‘‘۔ کنونشن کے دوران سرکردہ سماجی وسیاسی کارکنان نے شمولیت اختیار کی، اِن میں جان محمد، منصور احمد، دین محمد، نور محمد، مہراج دین، محمد اکرم، صفر علی، ظفر اللہ، عبدالمجید پرے، غلام محمد ، احمد اللہ، طارق حسین، محمد اشرف، عنایت اللہ، اشفاق احمد، فاروق وانی، نصار احمد، نجار الدین، معاروف ، الطاف حسین، لیاقت علی، عبدالقیوم اور فقیر محمد قابل ِ ذکر ہیں۔ کنونشن میں صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، نائب صدر سید اصغر علی، ضلع صدر ڈوڈہ ڈاکٹر رحمت اللہ، سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، ریاستی ایس سی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت ، اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی، ریاستی یوتھ ونگ نائب صدر رقیق احمد خان، صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت، کارڈی نیٹر چناب ویلی ایڈووکیٹ عمر ملک، ضلع صدر کشتواڑ موہندر پریہار، صوبائی نائب صدر اپنی ٹریڈ یونین شیخ لطیف، ضلع کارڈی نیٹر اور پروگرام کے منتظم اصغر علی کھانڈے، یوتھ ونگ ضلع صدر ڈوڈہ شیخ بشارت، بنسی لال کے علاوہ سجاد احمد وانی، طیعب بیگ، سہیل ملک، محمد شمیم ، سردار سرجیت سنگھ، وریندر سنگھ، مشتاق احمد، محمد رفیع، جاوید اقبال، غلام حیدر، غلام حسین، محمد اشرف، نظر صاحب وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایران۔امریکہ امن مذاکرات کا حل راتوں رات ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

ایران۔امریکہ امن مذاکرات کا حل راتوں رات ممکن نہیں: محبوبہ مفتی

2026-04-12
چار برسوں میںدودھ کی پیداوار میں 15% اضافہ

چار برسوں میںدودھ کی پیداوار میں 15% اضافہ

2026-04-12
ہائیڈ اوٹ تباہ۔اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ہائیڈ اوٹ تباہ۔اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

2026-04-12
وادی میں وقفے وقفے سے بارشیں۔ 8اپریل تک بارشوں کا خسارہ 16فیصد پر سمٹ گیا، 20تک موسم ایسا ہی رہیگا

وادی میں وقفے وقفے سے بارشیں۔ 8اپریل تک بارشوں کا خسارہ 16فیصد پر سمٹ گیا، 20تک موسم ایسا ہی رہیگا

2026-04-12
کشمیر کی ثقافتی اور سیاحتی شناخت کا حصہ ہاوس بوٹ

کشمیر کی ثقافتی اور سیاحتی شناخت کا حصہ ہاوس بوٹ جہلم میںپانی پر تیرتے گھروں کی تعداد 200 سے گر کر صرف 60-70 رہ گئی

2026-04-11
جامعہ اشرف العلوم حیدر پورہ خاکستر،2 شہری اور ایک فائر مین زخمی

جامعہ اشرف العلوم حیدر پورہ خاکستر،2 شہری اور ایک فائر مین زخمی

2026-04-11
سکاسٹ کشمیر کا بہت بڑا کارنامہ، زمین کا سب سے مہنگا مشروم’کشمیر گچی‘ کامیابی سے اگایا گیا

سکاسٹ کشمیر کا بہت بڑا کارنامہ، زمین کا سب سے مہنگا مشروم’کشمیر گچی‘ کامیابی سے اگایا گیا

2026-04-11
کھٹوعہ میںجموں کشمیر کی ہائی سیکورٹی جیل تیار

کھٹوعہ میںجموں کشمیر کی ہائی سیکورٹی جیل تیار

2026-04-11
عوام کو فلاحی فوائد کی بروقت فراہمی حکومت نے آدھار ڈیٹا والٹ خدمات شروع کردی: چیف سیکریٹری

عوام کو فلاحی فوائد کی بروقت فراہمی حکومت نے آدھار ڈیٹا والٹ خدمات شروع کردی: چیف سیکریٹری

2026-04-11
آپریشن سندور میں چاہتے تو کبھی بھی حملہ کرسکتے تھے

آپریشن سندور میں چاہتے تو کبھی بھی حملہ کرسکتے تھے

2026-04-11
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.