سرینگر: لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر اسکل ڈیولپمنٹ مشن ( جے کے ایس ڈی ایم ) کی تیسری گورننگ کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔ اجلاس میں لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان ، پرنسپل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ( ایس ای ڈی ) بی کے سنگھ ، کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار سریتہ چوہان ، سیکرٹری قبائلی امور اور مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی ، مانیٹرنگ اور اعلیٰ تعلیم سشما چوہان ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ ، سیکرٹری ایس ڈی ڈی ناظم ضیاء خان ، سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج رفعت عارف ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن کمار ، ڈی جی بجٹ ایم وائی ایتو اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ گورننگ کونسل نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی ) 3.0 مہارت کے حصول اور علم کی آگاہی کیلئے لائیو ہولڈ پروجیکٹ ( سنکلپ ) اسکیم سنکلپ پروجیکٹ کے تحت ہنر مندی کے پروگرام کے ذریعے خواہشات کے اضلاع کو مرکزی دھارے میں لانے اور دیگر اسکیموں پر تفصیلی بحث و مباحثہ کیا ۔ مشیر بٹھناگر جو گورننگ کونسل کے چئیر مین بھی ہیں ، نے میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر زور دیا جانا چاہئیے نقل سے بچنے کیلئے مختلف کورسز اور محکموں کے درمیان روابط پیدا کرنا ، پیشہ وارانہ کورسز اور ٹریننگ جو ہُنر کی ترقی کے بنیادی شعبوں کی تشکیل کرتی ہیں ، کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے ۔ مشیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بے روز گاری کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے نوجوانوں کو ہُنر مہیاء کرنے میں ہنر مندی کے شعبہ کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ وہ تجارت اور ہنر مندی کے کورس شروع کئے جائیں جو جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کر سکیں ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تعلیم اور ہنر سازی نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا بنیادی ذریعہ ہے ، مشیر بٹھناگر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ضروری مہارت فراہم کرنے کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے انتہائی کوششوں کے ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ تمام آئی ٹی آئی اور پالی ٹیکنک کالجوں میں جاری تجارت کی فزیبلٹی اور مطابقت کا مطالعہ کریں اور تمام اسکل انسٹی ٹیوٹس کے کورس ڈھانچے کو آج کے صنعتی اداروں کی ضرورت کے مطابق از سر نو تشکیل دیا جائے ۔مشیر نے ایس ڈی ڈی ، ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی کے مابین مستقل ہم آہنگی کیلئے بھی کہا کہ وزارت سکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹر پرنیور شپ ( ایم ایس ڈی ای ) جی او آئی کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں ۔ میٹنگ کے دوران بات کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے افسران سے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہُنر مندی کی ترقی کے کسی بھی نئے کورس کے آغاز سے پہلے ملازمت کے عنصر کو مدِ نظر رکھا جائے ۔ مشیر نے مزید کہا کہ وہ نچلے طبقے کو نشانہ بنائیں اور نئے کورسز بناتے وقت ان کی ضروریات کو بھی مدِ نظر رکھیں ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ نوجوانوں کی ضروریات کے مطابق آئی ٹی آئی اور پالی ٹیکنکس کے کورسز کو عقلی بنانے کیلئے ان کورسز پر خصوصی توجہ دی جائے جن میں ملازمت کے زیادہ امکانات ہیں ۔ مشیر فاروق خان نے افسران سے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر کی نوجوان آبادی کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے مختلف اسکیموں کے ہموار اور موثر نفاذ کیلئے مطلوبہ انفراسٹرکچر بنایا جانا چاہئیے ۔ اس موقع پر گورننگ کونسل نے جموں و کشمیر کی مہارت کی ترقی سے متعلق کچھ اہم فیصلے لئے ۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ایس ڈی ڈی نے ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی جس میں مختلف اسکیموں کے تحت ایس ڈی ڈی کی طبعی اور مالی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ۔