• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جے ای ای مین 2021 میں 44 طالب علموں نے 100 فیصدنمبر حاصل کئے

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-15
Reading Time: 1min read
A A
0
جے ای ای مین 2021 میں 44 طالب علموں نے 100 فیصدنمبر حاصل کئے

جے ای ای مین 2021 میں 44 طالب علموں نے 100 فیصدنمبر حاصل کئے

FacebookTwitterWhatsapp

گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ امیدوار کم ہوئے
نئی دہلی//نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے منگل کی آدھی رات کو جے ای ای مین 2021 کے چاروں مراحل کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔ انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات میں پہلی بار ، مجموعی طور پر 44 طلباء نے جے ای ای مین ، 2021 کے چار مراحل میں 100 فیصد این ٹی اے اسکور حاصل کیا ہے۔ جے ای ای مین میرٹ میں 18 طلباء نے آل انڈیا فہرست میں ٹاپ کیا ، جن میں راجستھان 3 ، اے پی 4 ، اتر پردیش ، آندھرا پردیش اور دہلی 2-2 ، بہار ، پنجاب ، چندی گڑھ اور کرناٹک 1-1 اسٹوڈنٹ نے انڈیا رینک میں کامیابی حاصل کی۔امتحان کے چوتھے مرحلے میں ، سی بی آئی نے کچھ امتحانی مراکز پر بے قاعدگیوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی اور کچھ امتحانی مراکز پر چھاپے مارے۔ جس میں جعلی ناموں سے کاغذات حاصل کرنے والے تین دلالوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس عمل کی وجہ سے نتیجہ دیر سے اعلان کیا جا سکا۔جے ای ای-مین امتحان کے پہلے مرحلے میں 6.20 لاکھ، دوسرے مرحلے میں 6.80 لاکھ، تیسرے مرحلے میں 6.09 لاکھ اور چوتھے مرحلے میں کل 7.32 لاکھ طالب علم رجسٹرڈ ہوئے تھے۔جبکہ پچھلے سال 9.34 لاکھ طلباء رجسٹرڈ تھے۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 2 لاکھ کم امتحان دینے والوں نے پیپر دیا ہے۔ تاہم ، کورونا وبا کے پیش نظر این ٹی اے نے امیدواروں کو ریلیف دیتے ہوئے جے ای ای مین پیپر 1 میں سوالات کی تعداد 90 سے کم کر کے 75 اور پیپر 360 نمبر کے بجائے 300 نمبر کر دیے۔ سال بھر ملک بھر میں کلاس روم کوچنگ انسٹی ٹیوٹس کی بندش کی وجہ سے تمام طلباء نے آن لائن کوچنگ اورزبانی ٹیسٹ دے کر سیلفی سٹڈی کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔اس امتحان میں ٹاپ اسکور کے ساتھ کوالیفائی کرنے والے 2.50 لاکھ طلباء اب 3 اکتوبر کو ہونے والے جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس کے لیے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی جانب سے 15 ستمبر سے آن لائن درخواست کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس سال کورونا کی وجہ سے ، این ٹی اے نے پرسنٹیج کی بنیاد پر بہترین اسکور کا اعلان کیا ہے ، جس سے داخلہ امتحان کے عمل میں نرمی آئی ہے۔ جس کے ذریعے 75 سے 99 فیصد حاصل کرنے والے طلباء 31 این آئی ٹی کے بی ٹیک کورسز میں داخلہ لے سکیں گے۔ 99 سے 100 پرسنٹ حاصل کرنے والے طلباء جے آئی ای ایڈوانسڈ کے ذریعے 23 آئی آئی ٹی میں داخلہ لینے کی کوشش کریں گے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.