• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, جولائی ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دراندازی کیخلاف انٹیلی جنس گرڈ کو مضبوط کیا جائیگا: ڈی جی پی

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-16
Reading Time: 1min read
A A
0
پولیس چیف دلباغ سنگھ کا شاہراہ کا دورہ،بحالی کام کا کیا معائینہ

پولیس چیف دلباغ سنگھ کا شاہراہ کا دورہ،بحالی کام کا کیا معائینہ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کے بیچ سرحدوں پر دراندازی کی کوششوں کے پیش نظر جموںکشمیر پولیس سربراہ نے انٹیلی جنس گرڈ کو مضبوط بنانے کی ہدایت دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ بدھ کوپولیس ہیڈ کوارٹر جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں زون کی سیکورٹی صورتحال جائزہ لیا۔ اجلاس میں اے ڈی جی پی جموں ش مکیش سنگھ ، ڈی آئی جی جے ایس کے اتول گوئل ، ایس ایس پی جموں ش چندن کوہلی ، اے آئی جی ٹیک ش راہول ملک ، ایس ایس پی پی سی آر ش حسیب مغل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ .ڈی جی پی نے افسران کی دیگر افواج اور ایجنسیوں کے مشترکہ طور پر سیکورٹی چیلنجز کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی تعریف کی۔ ڈی جی پی نے افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انٹیلی جنس اور سیکورٹی گرڈ کو مزید بڑھانے پر زور دیا تاکہ سرحد پار سے دراندازی کی جاری کوششوں اور ملک دشمن عناصر کی طرف سے ڈرون کی سرگرمیوں میں اضافے کے پیش نظر امن کے دشمن عناصر کو کوئی گنجائش نہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی حفاظت اور امن کے استحکام کیلئے سخت محنت کر رہی ہے اور مزید کہا کہ جو لوگ جموں و کشمیر کے پرامن ماحول کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ ڈی جی پی نے سیکورٹی گرڈز کو مضبوط بنانے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو دہرایا اور سرحدی گرڈ کو مضبوط بنانے میں لوگوں کے تعاون کے حصول پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حمایت یافتہ عسکریت پسنداور ان کے ساتھی مسلسل جموں و کشمیر میں امن خراب کرنے کوشش کر رہے ہیں اور مزید کہا کہ ایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ ڈی جی پی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے باوجود دراندازی کی کوششیں کی جا رہی ہیںجو کو ناکام بنانے کیلئے متحرک رہنے کی ضرورت ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

کشمیریوں کو عام شہریوں کی حیثیت سے دیکھیں،محبوبہ مفتی کی مرکزی حکومت سے اپیل

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.