سری نگر:مرکزی وزیر مملکت صنعت و حرفت سوم پرکاش نے آج یہاں ایس کے آئی سی سی میں جموں وکشمیر کے محکمہ صنعت و حرفت کی ارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر تزاین مختار کاووس ،سینئر ڈیولپمنٹ آفیسر ، ڈیپارٹمنٹ فار پروموشن اِنڈسٹری اینڈ ٹریڈ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) نئی دیلی ، سیکرٹری جے اینڈ کے کھادی وِلیج اینڈ اِندسٹریز بورڈ، ڈائریکٹر پلاننگ صنعت و حرفت، جوائنٹ ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں /کشمیر ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس کشمیر ، ایس آئی سی او پی / ایس آئی ڈی سی او کے نمائندے ،جے کے ڈی ایف سی کے نمائندے اور محکمہ کے دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ سوم پرکاش نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر میں صنعتی شعبے کے لئے وسیع اِمکانات ہیں اور موجودہ حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اس صلاحیت کو استعمال کرنے کے لئے کئی سکیمیں شروع کی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے جموںوکشمیر کی صنعتی ترقی کے لئے 28,400کروڑ روپے کی نئی مرکزی شعبے کی سکیم کا اعلان کیا ہے اور جموںوکشمیر یوٹی میں اِس شعبے کی مجموعی ترقی کے لئے ایک بہترین سکیم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے جس کا مقصد جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید اکرنا ہے۔وزیر نے نئی مرکزی سیکٹر سکیم کے مقاصد کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ صنعت و حرفت کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو نئی پالیسی کے مقاصد پہنچانے کے لئے تمام ممکنہ راہوں کو بروئے کار لائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سکیم کے بارے میں آگاہ کیا جائے اوروہ اس سے استفادہ کریں۔اُنہوں نے پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) اور اِنڈسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم ( آئی ڈی ایس ) پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اِلتوا میں پڑے کیسوں کو بروقت نمٹایا جائے۔میٹنگ ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر نے صنعت و حرفت محکمہ کی کامیابیوں او رپیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔اُنہوں نے وزیر کو جانکاری دی کہ 52،961 نفوس کے لئے روزگار پیدا کرنے والے منظم شعبے میں 3512 یونٹ قائم کئے گئے ہیں جبکہ غیر منظم شعبے کی طرح 22,370 یونٹ قائم کئے گئے ہیں جن سے 1,20,599 نفوس استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر نے وزیر موصوف کو مزید جانکاری دی کہ پی ایم اِی جی پی کے تحت 2021-22 میں 2371 یونٹ قائم کئے گئے ہیں جن میں 5291.47 لاکھ روپے مارجن منی / سبسڈی دی گئی ہے ۔دریں اثنا ، مرکزی وزیر مملکت نے سلک فیکٹری راجباغ کا دورہ کر کے اس کے کام کاج کا جائزہ لیا۔وزیر موصوف نے فیکٹری میں عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی مصنوعات رینج متعارف کرنے کے ساتھ جدید خطوط پر پیدا وار کا اِنتظام کریں جو موجودہ مارکیٹوں میں ٹرینڈ نگ کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ فیکٹری کے مارکیٹنگ نیٹ ورک کو مستحکم بنانا چاہیئے تاکہ اسے موجودہ فیشن اِنڈسٹری سے ہم آہنگ بنایا جاسکے۔اُنہوں نے صنعت و حرفت محکمہ کی کوششوں کو سراہا ۔ دورے کے دوران وزیر نے ویلو ویکر ، پیپر ماشی ، کریول او راون کے کاریگر کلسٹروں سے بھی بات چیت کی۔