• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک میں پیسے کی کمی نہیں ، قوت ارادی کی ضرورت ہے : گڈکری

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-16
A A
0
سٹیک ہولڈرز کو متبادل ایندھن لوگوں کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ گڈکری

سٹیک ہولڈرز کو متبادل ایندھن لوگوں کو سستی قیمتوں پر دستیاب کرانے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ گڈکری

FacebookTwitterWhatsapp

اندور ، 16 ستمبر:مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن گڈکری نے آج کہا کہ ملک میں ترقی کے لیے وسائل (پیسے) کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ مضبوط ارادے کی ضرورت ہے اور اس کے ذریعے وسائل حاصل کئے جاتے ہیں ۔مسٹرگڈکری نے رات کو یہاں کنونشن سنٹر میں ریاست کے 34 سڑک منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا ۔ سڑک منصوبوں کی لمبائی 1356 کلومیٹر ہے اور ان کی لاگت 9577 کروڑ روپے ہے۔ ان میں سے 14 منصوبوں کا افتتاح اور 20 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ لوک سبھا کی سابق اسپیکر سمترا مہاجن ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ ، ریاستی محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر گوپال بھارگو ، وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا بھی تقریب میں موجود تھے۔ وہیں مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر ، جیوترادتیہ سندھیا ، وریندر کمار اور پرہلاد پٹیل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے۔ مسٹرگڈکری نے اپنے خطاب میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور میں ایک واقعہ کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کی دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالےسےایک پریزنٹیشن ہوا تھا ۔ اس کے لیے بہت سارے پیسوں کی ضرورت تھی اورایک افسر نےپریزنٹیشن کے دوران ہی مسٹرواجپئی کی موجودگی میں تکنیکی پہلوؤں اور فنڈز کی کمی بتاتے ہوئے ایک قسم کی رکاوٹ پیدا کی تھی ۔تب انہوں نے خود (مسٹر گڈکری نے) اس وقت کے وزیر اعظم مسٹر واجپئی سے کہا کہ حکومت عہدیداروں کے حساب سے نہیں چلتی۔ آپ ملک کی تقدیر ہیں اور آپ فیصلہ کریں۔ مسٹر گڈکری کے مطابق انہوں نے فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل پر 1 روپے فی لیٹر سیس لگانے کا مشورہ دیا، جسے مسٹر واجپئی نے قبول کر لیا۔ اس وقت مرکزی وزیر سندر لال پٹوا نے بھی اس کام میں اہم کردار ادا کیا تھا۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ اس کے بعد پردھان منتری گرام سڑک یوجنا تشکیل دی گئی اور اب ملک کے بیشتر دیہات سڑکوں سے جڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کے ذریعے گاؤں اور گاؤں والوں کو حقیقت میں آزادی ملی ہے۔ (یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.