• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر میں نائٹ کرفیو، سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع

Nigraan News by Nigraan News
2021-06-25
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر میں نائٹ کرفیو، سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 9 اپریل (یو این آئی)// جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے کورونا کی روک تھام کے لئے وادی کشمیر کے چار اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر گرم موضوع بحث بن گیا ہے۔لوگوں کا استفسار ہے کہ جس علاقے میں شام ڈھلتے ہی کاروباری سرگرمیاں بند ہو کر لوگ گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں اور شام کے نو بجنے کے قبل ہی ہر سو سناٹا چھا جاتا ہے وہاں نائٹ کرفیو کا نفاذ کیا معنی رکھتا ہے۔ان کا الزام ہے کہ جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ دراصل ملک کی دوسری ریاستوں میں کورونا کو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدام کی نقل کرتی ہے۔یہ بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کورونا کی روک تھام کے لئے یونین ٹریٹری کے آٹھ اضلاع میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے: ‘جموں، ادھم پور، کھٹوعہ، سری نگر بارہمولہ، بڈگام، اننت ناگ اور کپوارہ اضلاع کے میونسپل حدود میں رات کے 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا’۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر کے چار اضلاع میں نائٹ کرفیو کے نفاذ پر مزحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘یہ بات تسکین دہ ہے کہ کورونا وبا نے سیاسی جلسوں، مذہبی اجتماعوں اور میلوں میں دن کے دوران نہ پھیلنے کا فیصلہ لیا ہے’۔
نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور عمر عبداللہ کے مشیر تنویر صادق نے نائٹ کرفیو کے نفاذ کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کشمیر میں نائٹ کرفیو کا کیا فائدہ ہے؟ یہ کوئی میٹرو شہر نہیں ہے۔ یہاں 1989 سے ہی نائٹ لائف مسدود ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ (حکام) لوگوں کو ماسک پہننے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکیسن کرانے کو یقینی بنائیں’۔
سینیئر صحافی اور مصنفہ نعیمہ احمد مہجور کشمیر کے بعض اضلاع میں نائٹ کرفیو کے نفاذ کو وٹس اپ یونیورسٹی کی نئی تحقیق قرار دیتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہتی ہیں: ‘حکومت نے کشمیر میں رات کو کرفیو اور دن کو میوزک، فیشن اور سپورٹس ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ وٹس اپ یونیورسٹی کی نئی تحقیق کے مطابق کورونا رات کو پھیلتا ہے’۔
سینیئر صحافی بشارت مسعود نائٹ کرفیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں: ‘بمہربانی ان (لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا) کو بتائیں کہ کشمیر شام آٹھ بجے خود ہی بند ہوجاتا ہے لہٰذا یہاں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے یہاں نائٹ کلب اور نائٹ پارٹیاں نہیں ہوتی ہیں۔ سری نگر میں ممبئی ماڈل کی نقل نہیں کی جاسکتی ہے۔ بہتر یہ ہے کہ ٹیولپ گارڈن کو بند کیا جائے یا یہاں نارملسی دکھانے کے لئے اس کا کھلا رکھنا ضروری ہے’۔
صحافی اور مصنف گوہر گیلانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے: ‘سری نگر میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے جہاں شام ہوتے ہی زندگی کی رفتار تھم جاتی ہے لیکن دوسری طرف ایک نیشنلسٹ یاترا کی 6 لاکھ یاتریوں کی میزبانی کے لئے تیاریاں زوروں پر ہیں تاکہ یہ باور کیا جاسکے کہ اس علاقے، جہاں ماتم کو جرم قرار دیا جاتا ہے اور میڈیا پر قدغن ہے، میں سب کچھ نارمل ہے’۔
سماجی کارکن گفتار احمد نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کشمیر میں جب کوئی نائٹ لائف ہی نہیں ہے تو کرفیو لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ یہاں تک کہ وہ باغات جنہیں لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، بھی رات کو بند رہتے ہیں یہی صورتحال جموں کی بھی ہے’۔
نیشنل کانفرنس کے صوبائی ترجمان عمران نبی ڈار نے اس سلسلے میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کشمیر میں گذشتہ 30 برسوں سے نائٹ کرفیو نافذ ہے یہاں کوئی پارٹی یا اجتماع دوران شب نہیں ہوتا ہے۔ یہاں رات کو کوئی ریستوران بھی کھلا نہیں رہتا ہے۔ یہ کاپی کیٹ حکمنامہ ہے’۔
صحافی فہاد شاہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کشمیر میں کورونا وبا کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے نائٹ کرفیو کے نفاذ سے مجھے وہ لوگ یاد آگئے جنہوں نے اس وائرس سے لڑنے کے لئے گوبر میں نہایا’۔
صحافی سمان لطیف نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ‘کورونا کی دوسری لہر سے نجات پانے کے لئے کاپی پیسٹ منصوبہ بندی سے کیا امید کی جاسکتی ہے۔ کشمیر میں نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا جہاں رات کو کتے بھی باہر نکلنے سے گبھراتے ہیں’۔
کشمیر میں نائٹ کرفیو کے نفاذ کے متعلق ایک اور صحافی محمد رفیع کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا ہے: ‘کشمیر میں رات کے دوران کسی قسم کی شراب و رقص اور دوسری پارٹیوں کا انعقاد نہیں ہوتا ہے لیکن انتظامیہ نے رات کے دس بجے سے صبح کے چھ بجے تک کرفیو نافذ کیا ہے جبکہ دوسری طرف تمام باغات، جن میں ملک بھر کے سیاحوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے، کو کھلا رکھا گیا ہے’۔
ایک سکالر شاہد ایوب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کشمیر میں ہم آٹھ بجے کے بعد باہر ہی نہیں نکلتے ہیں جبکہ حکومت نے یہاں نائٹ کرفیو نافذ کیا ہے۔ میں اس فیصلے کے پیچھے چھپے منطق کو سمجھنے سے قاصر ہوں’۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

سیمی کنڈکٹرس میں تحقیق و حکمت عملی کی ہم آہنگی

جموں وکشمیر یونیورسل فصل انشورنس پالیسی

2026-06-18
شمالی کشمیر بارہمولہ میں این آئی اے کاروائی، تہاڑ جیل میں بند ایک شخص کی دو جائیداد ضبط

شمالی کشمیر بارہمولہ میں این آئی اے کاروائی، تہاڑ جیل میں بند ایک شخص کی دو جائیداد ضبط

2026-06-18
دہشت گردی کیساتھ مبینہ روابط ،محکمہ بجلی کا انسپکٹر نوکری سے برطرف

دہشت گردی کیساتھ مبینہ روابط ،محکمہ بجلی کا انسپکٹر نوکری سے برطرف

2026-06-18
ارو پہلگام میں المناک حادثہ، ، 2 افرادلقمہ اجل

ارو پہلگام میں المناک حادثہ، ، 2 افرادلقمہ اجل

2026-06-18
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری،25 جون تک آندھی و بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری،25 جون تک آندھی و بارشوں کا امکان

2026-06-18
امرناتھ یاترا، سی آر پی ایف کی 30رکنی پہاڑی بچائو ٹیم تیار

امرناتھ یاترا، سی آر پی ایف کی 30رکنی پہاڑی بچائو ٹیم تیار

2026-06-18
جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

جی 7سربراہی کانفرنس، مودی ’سخت مذاکرات کار‘۔مستقبل میں ہندوستان کا دورہ کریں گے:ٹرمپ

2026-06-18
جموں و کشمیر میںہائی وے پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ ،مرکزی وزیر کا دو روزہ ختم،

جموں و کشمیر میںہائی وے پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ ،مرکزی وزیر کا دو روزہ ختم،

2026-06-16
شہر میںبھیک مانگنے پرمکمل پابندی کا اعلان

شہر میںبھیک مانگنے پرمکمل پابندی کا اعلان

2026-06-16
نجی ہسپتالوں کے 275کروڑ روپے واجب الادا ,جموں و کشمیر کومالی چیلنجز کا سامنا، فنڈز کا حصول آسان نہیں: سکینہ نگران نیوز سری نگر// جموں و کشمیر سرکار نے منگل کے روز کہا کہ حکومت نجی ہسپتالوں کے واجب الادا تقریبا ً275 کروڑ روپے کے واجبات کا جائزہ لے رہی ہے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو درپیش مالی رکاوٹوں کو تسلیم کرتے ہوئے مرحلہ وار ادائیگی کرے گی۔ یہاں ایک میڈیکل کیمپ افتتاح کے بعد وزیر صحت سکینہ ایتو نے نجی ہسپتالوں کو زیر التوا ادائیگیوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے، ذمہ داری کو تسلیم کیا اور کہا کہ حکومت مالی چیلنجوں کے باوجود بقایا واجبات کو ختم کرنے کے طریقہ کار پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا"یہ سچ ہے کہ نجی ہسپتالوں کی ادائیگیاں زیر التوا ہیں، اتنی بڑی ذمہ داری کو کلیئر کرنے میں کافی رقم درکار ہے، حکومت اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ادائیگیوں کوادا کر دیا جائے گا،" ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی دیکھ بھال کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔یونین ٹیریٹری کو درپیش مالی حدود کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ انتظامیہ وسائل کی رکاوٹوں سے نمٹ رہی ہے لیکن صحت عامہ کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا "یونین ٹیریٹری میں بہت سے مالی چیلنجز ہیں اور فنڈز کا حصول آسان نہیں ہے۔ تاہم، لوگوں کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے سمجھوتہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے،" ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ محرم کے دوران صحت کی دیکھ بھال کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور جموں دونوں ڈویژنوں میں ڈاکٹروں کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنانے، ادویات کا مناسب ذخیرہ اور خون کے عطیہ کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو محرم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں قانون سازوں نے شرکت کی جنہوں نے پینے کے پانی کی فراہمی، صفائی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق مسائل کو اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ادویات اور ڈاکٹروں کی مناسب دستیابی کو یقینی بنایا ہے تاکہ کسی کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔تاریخی جامع مسجد کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایتو نے پروجیکٹ کی تکمیل میں طویل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کام بہت پہلے ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے وقف بورڈ پر زور دیا کہ وہ بحالی کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے مطلوبہ فنڈز کو ایک قسط میں جاری کرے۔

نجی ہسپتالوں کے 275کروڑ روپے واجب الادا ,جموں و کشمیر کومالی چیلنجز کا سامنا، فنڈز کا حصول آسان نہیں: سکینہ

2026-06-16
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page