سرینگر:جموں کشمیر میں طالبان جنگجوئوں کے داخلے کو لیکر فکر مند ہونے کی کوئی ضرروت نہیںہے کی بات کرتے ہوئے سرینگر میں مقیم فوج کے 15کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ زمینی سطح پرجموںکشمیر میں حالات کو بہتر بنانے اور عسکریت پسندی کے مکمل خاتمے تک فوج کے آپریشن جاری رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے بعد لائن آف کنٹرول پر مکمل امن ہے تاہم درندازی کی کوششیں جاری ہے جن کو ناکام بنانے کیلئے فوج متحرک ہے اور کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ سی این آئیکے مطابق سرینگر میںایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوج کے 15کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلوں میں امسال جموں کشمیر کے حالات بالکل معمول پر ہے اور کچھ عسکری کارروائیوں کو چھوڑکر مجموعی طور پر امن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز جموں کشمیر میں حالات کو معمول پر رکھنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اور زمینی سطح پر اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر خاص کر وادی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کو ان میں بڑی کامیابی حاصل ہو رہی ہے کیونکہ امسال اعلیٰ عسکری کمانڈروں کی ہلاکت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کچھ دنوں میں سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں کے کچھ واقعات سامنے آئیں ہے تاہم اس کے باوجو د بھی حالات معمول ہے اور فوج و سیکورٹی فورسز کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جموں کشمیر کے حالات کو بگاڑ نہ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جو کوئی بھی حالات کو بگاڑنے میںملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور ان کو کوئی بھی چھوٹ نہیں ہو گی ۔ا یک سوال کے جواب میں پانڈے نے کہا کہ ہند پاک کے مابین جنگ بندی معاہدے کے بعد سرحدوں پر اگرچہ مکمل طور پر امن ہے تاہم پاکستان کی جانب سے دراندازوں کو اس پار داخل کرنے کی کوششوں میںمصروف عمل ہے جبکہ ڈرون کا استعمال کرکے یہاں ہتھیار اور منشیات بھی سپلائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں سرگرم جنگجوئوں کی تعداد کم ہے جبکہ ان کو ہتھیاروں کی کمی بھی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میںبیٹھے ان کے اعلیٰ کار انہیں ہتھیار سپلائی کرنے کیلئے ڈرون کا استعمال کرتے ہیں تاہم انہوں نے بتایا کہ ایسی کوششوں کو پہلے بھی ناکام بنایا گیا ہے اور ہتھیاروں کی بھاری کھپ بھی ضبط کر لی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیںکہ جموں کشمیر میں عسکریت کا مکمل صفایا کیا جائے اور آخری جنگجو کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے ۔