سرینگر//نئی دلی میں جموں کشمیر پر آل پارٹی میٹنگ کے بعد ایک اور پہل کے تحت حد بندی کمیشن 6سے 9جولائی تک جموں کشمیر کے دورے پر وارد ہو رہے ہیں جس دوران یہاں سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر میں جاری حد بند ی عمل کے چلتے حد بندی کمیشن 6جولائی کو تین روزہ دورہ پر جموں کشمیر پہنچے گئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تین روزہ دورے کے دوران کمیشن کی چیئرمین رنجنا دیسائی، چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر، اسٹیٹ الیکشن کمشنر جموں و کشمیر کے کے شرما اس دورے کے دوران سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ کمیشن ضلع الیکشن آفیسر س سے بھی ملاقی ہونگے اورحد بندی سے متعلق ان سے مکمل تفصیل لی جائے گی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے تحت یو ٹی میں سات مزید اسمبلی حلقوں کے قیام کے لیے حدبندی کمیشن قائم کیا ہے۔ اس دورے سے قبل کمیشن نے چند میٹنگس کی تھی لیکن اس میں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے شرکت نہیں کی تھی۔ کمیشن میں نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے چھ پارلیمانی ممبران بھی ایسوشی ایٹ ممبرز ہیں تاہم 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ نیشنل کانفرنس نے آل پارٹیز میٹنگ میں شرکت سے قبل ہی کمیشن کا حصہ بننے کے لیے رضامندی دکھائی ہے۔ وہیں کانگریس نے بھی کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کرنے کے لیے تیاریاں شروع کی ہیں۔