جموں: جل شکتی ڈیپارٹمنٹ نے آج کنونشن سنٹر جموں میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کے نفاذ پر ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ مشیر ڈائریکٹر جے جے ایم ، جے اینڈ کے ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے اس ورکشاپ کے وسیع نقشوں پر روشنی ڈالی ۔ چیف سیکرٹری نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مکمل شفاف اور جوابدہ انداز میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ مشن کے تحت مقرر کردہ اہداف مکمل ہو ں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہر بنیادی سہولت فراہم کرنے کا حکومت کا پختہ عزم ہے اور جل جیون مشن کا آغاز اس سمت میں ایک قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوششیں جاری ہیں کہ 15 اگست 2022 تک ہر گھر میں نل سے پانی کی سہولت پہنچائی جائے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ورکشاپ ایک عظیم مشن کے پرکشش اور مہتواکانکشی مشن کے کامیاب نفاذ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو پورا کرے گی ۔ چیف سیکرٹری نے انجینئرز سے کہا کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول کیلئے سخت محنت کریں اور مختلف منصوبوں کے تحت زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کرنے کیلئے عملی اور جامع ڈی پی آر کی تشکیل کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام زمینی سطح کے کارکنان جیسے جے ای ، اے ای ، اے ای ای اور دیگر کو پنچائتوں کی جانب سے 100 فیصد معیاری کام اور دیکھ بھال کے ساتھ پانی کی فراہمی کی اسکیموں کے بہتر نفاذ کیلئے اس سکیم کو ہر لحاظ سے سمجھنا ہو گا ۔ ڈاکٹر مہتہ نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر میں جے جے ایم کے موثر نفاذ کیلئے ایک اچھی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کریں ۔ ورکشاپ کے دوران مشن ڈائریکٹر قومی جل جیون مشن ، مرکزی وزارت جل شکتی بھرت لال نے شرکاء کو اس مہتو اکانکشی مشن کے نفاذ کے وژن اور آگے کی راہ سے آگاہ کیا ۔ واضح طور پر جموں و کشمیر کے تمام گاؤں کے ایکشن پلان جے جے ایم نے تیار کئے ہیں ۔ دریں اثنا ڈائریکٹر نیشنل جل جیون مشن ، مرکزی وزارت جل شکتی پردیپ سنگھ نے جے اینڈ کے میں جے جے ایم کے نفاذ ، جے جے ایم میں ڈیجٹل گورننس اور سروس ڈیلیوری پر تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ انہوں نے بتایا کہ جے جے ایم کا وژن ہر گھر میں نلکے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔ ڈپٹی ایڈوائیزر پی ایچ ای این جے جے ایم اے مرلی دھرن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہر دیہی گھر کو یقینی پورٹیبل پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے حوالے سے ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ یونیسف کے ڈاکٹر وویک چوہان اور منیش واسوجا نے عوامی خدمت کے علاوہ نل کے پانی کے معیار اور واش سروسز کو یقینی بنانے کیلئے ڈبلیو کیو ایم ایس فریم ورک کے موضوع پر بھی بات کی ۔