سرینگر// سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک چھوٹے بچے سمیت 4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس حادثے میں قریب 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں ایک دلدوز سڑک حادثہ پیش آیا جس میںقریب چار افراد لقمہ اجل اور 5 افراد زخی ہوئے ہیں۔ حکام نے بدھ کو بتایا کہ چھتیس گڑھ سے مزدوروں اور ان کے کنبہ کے افراد کو لے کرایک پک اپ ٹرک سری نگر کی طرف آرہی تھی اور جب وہ خونی نالہ کے پاس پہنچی تو سڑک سے لڑھک کر 500 فٹ نیچے گہری کھائی میں جاکر نالے میںگر گئی۔حادثے کے فوراً بعد رام بن پولیس اور رضاکاروں نے امدادی کارروائی کا آغاز کیا اور سخت کوششوں کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے حکام کے مطابق دو مزدور اور گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی مردہ پائے گئے اور ایک خاتون اور ایک بچہ نزدیکی اسپتال میں دم توڑ بیٹھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چار زخمی ضلع اسپتال رام بن میں زیر علاج ہیں۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کھائی میں گرنے کے فورا بعد پولیس ، مقامی لوگوں اور سیول انتظامیہ نے بچائو کارروائی شروع کی اور سبھی افراد کو نکال لیا ۔ انہوںنے کہا کہ وقت ضائع کئے بغیر ہی سبھی زخمیوںکو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاںپر ایک خاتون اور بچہ لقمہ اجل بن گئے جبکہ دیگر زخمی افراد زیر علاج ہیں ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔