• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, جون ۱۳, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حکومت پنجاب کسانوں کیساتھ : چیف منسٹر چرنجیت سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-21
Reading Time: 1min read
A A
0
حکومت پنجاب کسانوں کیساتھ : چیف منسٹر چرنجیت سنگھ

حکومت پنجاب کسانوں کیساتھ : چیف منسٹر چرنجیت سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

کسانوں کے مفاد میں مرکز کو متنازعہ قوانین واپس لینا ہوگا، نئے چیف منسٹر کی حلف برداری
چنڈی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لے تاکہ کسان تحریک ختم کرکے ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کریں۔ چرنجیت نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر دونوں نائب وزیراعلیٰ سکھجندر رندھاوا اور او پی سونی ، ریاستی امور کے انچارج ہریش راوت ، ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو سمیت پارٹی ممبران اسمبلی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایک زرعی ریاست ہے اور اگر کسان کو تکلیف پہنچی تو وہ ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ اگر زراعت ڈوب جائے گی تو پنجاب اور ملک ڈوب جائے گا۔ وہ اور پوری کانگریس حکومت ماضی میں کسان کے ساتھ کھڑی تھی اور اس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ کسی بھی صورت میں کسان کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریندر حکومت نے کسانوں ، دلتوں اور غریبوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ان کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ کسانوں کو بجلی اور پانی کی مفت سہولت جاری رہے گی۔اس سے قبل چرنجیت کو گزشتہ اتوار کو پنجاب کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا ، جس کی اطلاع راوت نے ٹویٹ کے ذریعہ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ چرنجیت کو پارٹی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد چرنجیت راوت اور ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ راج بھون پہنچے اور حکومت بنانے کے لیے ایم ایل اے کی حمایت کا خط گورنر کو دیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنا نام فائنل کرنے پر پارٹی ہائی کمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہنے والے چرنجیت کو 16 مارچ 2017 کو کیپٹن حکومت میں کابینہ کا وزیر بنایا گیا۔ چننی’ رامداسیا سکھ برادری‘ سے تعلق رکھتے ہیں اور درج فہرست ذات کے زمرے سے ہیں ، وہ ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور کیپٹن امریندر کی جگہ لیں گے ۔اس کے ساتھ ہی پارٹی کے سینئر لیڈر راہول گاندھی اور کیپٹن امریندرسنگھ سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں نے چرنجیت کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ کیپٹن نے اس امید کا اظہار کیا کہ چرنجیت سرحدی ریاست پنجاب کو محفوظ رکھنے اور لوگوں کو سرحد کے ساتھ بڑھتے ہوئے سیکورٹی خطرات سے بچانے میں کامیاب ہوں گے ۔اس سے قبل اتوار کو کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے ناموں پر قیاس آرائیوں کا دور دن بھر جاری رہا۔ سینئر لیڈر امبیکا سونی اور سابق ریاستی کانگریس صدر سنیل جاکھڑ کے نام اس دوڑ میں سب سے آگے تھے ۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ امبیکا اس عہدے کے لیے اس دوڑ سے دستبردار ہو گئیں اور بعد میں جاکھڑ کا نام بھی پس منظر میں چلا گیا۔ اس کے بعد سدھو اور سبکدوش ہونے والے جیل اور کو آپریٹیو کے وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا کا نام وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے سامنے آنے لگا ،ان کی سرکاری رہائش گاہ پر پارٹی ایم ایل اے ،رہنماؤں اور کارکنوں نے بھیڑ لگانا شروع کردیا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.