سری نگر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے بدھ کو کہا کہ بے دخل کئے گئے تمام آئی سی ڈی ایس ہیلپرکی بھرتی محکمے میں چور دروازے سے ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کسی کے پاس کوئی تقرری آرڈر نہیں ہے ، تاہم ، حکومت نے ان کو ایڈجسٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی جو نہیں ہو سکی۔وادی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے خان نے کہا کشمیر گزشتہ 31 سال میں آج کی طرح کبھی پرامن نہیں تھا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق یہاں منعقدہ ایک قتریب کے حاشئے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے دخل کرنے والے سبھی ملازمین کو چور دروازے کے ذریعے سے محکمہ میں لایا گیا کیونکہ ان میں سے کسی کے پاس کوئی تقرری کا حکم نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہم پچھلے ایک سال سے کسی نہ کسی طرح ان کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ کسی کے پاس کوئی اپائنمنٹ آرڈر نہیں ہے۔ اب ہم نے ایک نئی اسکیم تیار کی ہے ، جہاں ہم ان ورکران کو اور ان کے لیے کئی پوسٹس تیار کرنے کی کوشش کر رہیں ۔ عہدے کے لیے پاس کرنے کے بعد ، ہم ان کے تجربے کے لیے انٹرویو میں اضافی نمبر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے بے دخل ہوئے ورکران محکمہ میں واپس آ جائیں گیانہوںان پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کے احتجاج کا انتخاب نہ کریں کیونکہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں کوئی بھی بے روزگار نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ۵ اگست 2019کے بعد کسی کے ساتھ کوئی غلط کام نہیں کیا گیا اور اگر کوئی غلط ہو رہا ہے تو یہ ماضی میں غلطیوں کی وجہ سے ہے جو جموں و کشمیر کے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں ۔فاروق خان نے کہا آج کی طرح کشمیر30سال میں کبھی بھی نہیں تھا ۔