• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

جموں اور کشمیر کے مابین تعلق کو ختم کرنے نہیں دیں گے: الطاف بخاری

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-23
Reading Time: 1min read
A A
0
سو روزہ نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان ’بروقت اقدام‘: الطاف بخاری

سو روزہ نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان ’بروقت اقدام‘: الطاف بخاری

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر، ستمبر23:جموں وکشمیراپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جمعرات کو کہا ہے کہ جموں وکشمیر کوجمہوری نظام ِ حکومت میں دی گئی آئینی ضمانت سے محروم رکھنے سے خطہ کی عوام میں بیگانگی میں اضافہ ہورہا ہے۔بخاری اپنے دفتر بنڈ لال چوک میں ضلع شوپیان کے پارٹی ورکروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ سالانہ در بار موؤ سے متعلق لیفٹیننٹ گورنر کے حالیہ بیان پرسخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اپنی پارٹی جموں اور کشمیر صوبوں کے درمیان مزید کسی قسم کی تقسیم کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ سالانہ دربار مئو ایک ثقافتی تبادلے کی علامت اور دونوں خطوں کے لوگوں کے لئے اقتصادی موقع تھاجس کو من مانی کر کے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ اِس صدیو ں پرانی روایت کو ختم کرنے کا مطلب دونوں صوبوں کے لوگوں کے درمیان جذباتی دوری قائم کرنا ہے ہے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں کو درپیش سنگین چیلنجز کو اُجاگر کرتے ہوئے بخاری نے جلد سے جلد سابقہ ریاست جموں وکشمیر میںعوامی حکومت بحال کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل ہنگامہ خیز صورتحال کے ساتھ ساتھ طویل گورنر راج کی وجہ سے منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں جموں وکشمیر کے لوگ خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں ۔ بخاری نے مزید کہاکہ اپنی پارٹی کا روایتی سیاسی جماعتوں کے ساتھ موازانہ کیاجانا چاہئے جنہوں نے حقیر انتخابی مفادات کی خاطر پچھلے ستر سالوں کے دوران لوگوں کا جذباتی استحصال کیا۔ اپنی پارٹی صدر کا کہناتھا’’ہم اُن کی طرح نہیں جنہوں نے محاذ رائے شماری، اٹانومی یا سیلف رول کا نعرہ دیا، بعد میں حوس ِ اقتدار اور مراعات کی خاطر اپنے موقف کو بدل کر یہ سب ترک کر دیا۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے الیکشن کے وقت دفعہ370اور35Aکی بحالی کے لئے آواز بلند کی اور بعد میں اُس قرار داد پر دستخط کئے جس میں اِس حوالے سے کوئی ذکر تک بھی نہیں کیاگیا۔258میگا واٹ ڈول ہستی پن بجلی پروجیکٹ مرحلہ دوم کو این ایچ پی سی کے حوالے کرنے سے متعلق جموں وکشمیر حکومت کے معاہدے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ اِس اقدام کے سنگین اور دور رس سیاسی واقتصادی نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈول ہستی پن بجلی پروجیکٹ مرحلہ دوم ایک صاف ستھرا اور نسبتاً کم پیچیدہ پروجیکٹ ہے جس میں تمام مطلوبہ کلیئرنس حاصل کی جاچکی ہیں اور بیرون شراکت داروں کو شامل کئے بغیر چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ اِس کو سنبھال سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ دُل ہستی پاور پروجیکٹ دوم کو این ایچ پی سی کے حوالے کرنے جیسے فیصلے سے جموں وکشمیر کے اقتصادی مفادات اور سیاسی اختیار کو نقصان پہنچے گا۔ اِس سے جموں وکشمیر کے شہری مزید بے اختیار ہوں گے جوکہ این ایچ پی سی کو دیئے گئے تمام پن بجلی پروجیکٹوں کی واپسی کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کو جموں و کشمیر حکومت کو چاہیے کہ وہ عوامی اثاثوں کے تحفظ کے تئیں اپنے فرض کی انجام دہی میں غلطی کو دور کرے ،فوری طور پر ڈول ہستی پن بجلی پروجیکٹ مرحلہ دوم کو واپس لیا جائے تاکہ ممکنہ معاشی نقصانات کو روکنے کے علاوہ وادی چناب میں مقامی روزگار کو محفوظ بنایاجاسکے۔ اس موقع پر پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ ترقیاتی خسارے سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کا ظہور اُس وقت ہوا جب دیگر سبھی سیاسی جماعتوں نے انتہائی پر آشوب صورتحال کے بیچ مکمل خاموشی اختیار کر لی تھی۔ منہاس نے مزید کہا’’یہ جماعت اقتدار اور مراعات کی خاطر نہیں بنی بلکہ اِس نے ہمیشہ بے آواز لوگوں کی آواز اُٹھائی ہے۔ ہم صرف آگے جموں وکشمیر کے لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل حل کرنے کے لئے آئے ، میری پارٹی ورکروں سے گذارش رہے گی کہ آپ اپنے علاقہ کے اندر لوگوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے کے لئے تندہی سے اِس مشن کو جاری رکھیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ روایتی سیاسی تدبیرکی اب جموں وکشمیر میں کوئی گنجائش نہیں اور جو سیاسی جماعتیں دہائیوں سے لوگوں کو مختلف جذباتی نعرؤں سے بیوقوف بناتی رہی ہیں، کو اب صداقت پر مبنی سیاست اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’ اپنی پارٹی حقیقت پسندانہ اور عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، لوگوں نے دھوکہ دہی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور وہ سیاسی جماعتوں کی حمایت اُن کی کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے‘‘۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیان بلقیس، وائس چیئرمین عرفان منہاس، ڈی ڈی سی ممبر طاہر میر، فضل دین اور یاسمین جان، ضلع سیکریٹری شوپیان تنویر ٹاک، بلاک صدر عبدالرشید میر، حاجی غلام قادربھٹِ حاجی عبدالمجید ، علی محمد وانہ، عمر اور سہیل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

امرناتھ یاترا،ڈی جی پی کا پہلگام میں سیکورٹی کا جائزہ

امرناتھ یاترا،ڈی جی پی کا پہلگام میں سیکورٹی کا جائزہ

2026-06-24
خارجہ امور کی پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی کی ایل جی منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات

خارجہ امور کی پارلیمانی سٹینڈنگ کمیٹی کی ایل جی منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2026-06-24
'لوگ پہلے' نقطہ نظر نے عوامی ترسیل کے نظام میں انقلاب لایا۔ ایل جی سنہا

‘لوگ پہلے’ نقطہ نظر نے عوامی ترسیل کے نظام میں انقلاب لایا۔ ایل جی سنہا

2026-06-24
کشمیری مٹن تاجروں کی پریشانی کے معاملے پر محبوبہ مفتی کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت

کشمیری مٹن تاجروں کی پریشانی کے معاملے پر محبوبہ مفتی کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت

2026-06-23
بارہمولہ اور بجبہاڑہ میں 2کمسن بچیاں لقمہ اجل،فورسز گاڑی کی ٹکر اور کرنٹ لگنے سے 2 شہری ہلاک، نوجوان کی لاش بر آمد نگران نیوز سری نگر// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے رینان کرالہ گنڈ علاقے میں پیر کے روز حادثاتی طور پر پانی کی ٹینک میں گرنے سے ایک چار سالہ بچی کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت صابرہ جاوید (4) دختر جاوید اقبال لون فتح گڑھ، بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ نابالغ دوپہر کے وقت رینان کرالگنڈ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گر گئی۔ادھر بجبہاڑہ کے گڈی شیر علاقے میں پیر کو اپنے گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے ایک 10 سالہ لڑکی کی گردن پر شدید چوٹ لگنے سے موت ہو گئی۔متوفی کی شناخت تفیدہ خورشید کے نام سے ہوئی ۔حکام نے بتایا کہ لڑکی کو اپنی رہائش گاہ کی چھت پر کھیلتے ہوئے چوٹ آئی۔ادھرایک نوجوان جو 9 جون سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا ، شوپیاں ضلع میں ریشی نگری اڈہ کے قریب وشو نالہ سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت عمران ڈوئی ولد محمد اسلم ڈوئی کے طور پر ہوئی ہے جو سیدھو گائوں کا رہائشی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق وہ ذہنی طور پر غیر مستحکم تھا۔اہلکار نے بتایا کہ عمران 9 جون کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا، ۔ادھرسری نگر کے نائد کدل علاقے میں پیر کو بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک 65 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون علاقے میں شدید بارش کے دوران بجلی کے کھمبے کو چھونے کے بعد زندہ برقی کرنٹ کے ساتھ رابطے میں آئی۔ وہ شدید زخمی ہوئیں اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت شمیمہ مخدومی (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ادھر پیر کے روز قاضی گنڈ علاقے میں سی آر پی ایف کی گاڑی کی زد میں آکر ایک 55 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ قاضی گنڈ کے وائی کے پورہ گائوں میں سی آر پی ایف کی ایک گاڑی زیررجسٹریشن نمبر JK01M-6934 ، نے اس شخص کو ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔اور بعد میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کی شناخت گل محمد ایتو ولد عبدالرحیم ایتو ساکن وائی کے پورہ قاضی گنڈ کے طور پر کی گئی۔

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
ڈی جی پی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ، امرناتھ یاترا 2026کی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ

ڈی جی پی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ، امرناتھ یاترا 2026کی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-06-23
یشٹھا اشٹمی پر ہزاروں کشمیری پنڈتوں کا اجتماع، سب سے زیادہ آمد ریکارڈ، مقامی مسلمانوں کا پر تپاک استقبال

یشٹھا اشٹمی پر ہزاروں کشمیری پنڈتوں کا اجتماع، سب سے زیادہ آمد ریکارڈ، مقامی مسلمانوں کا پر تپاک استقبال

2026-06-23
آیوشمان بھارت سکیم میں واجب الادا رقوم ،پرائیویٹ ہسپتال یکم جولائی سے جراحیاں کرنا بند کردیں گے

آیوشمان بھارت سکیم میں واجب الادا رقوم ،پرائیویٹ ہسپتال یکم جولائی سے جراحیاں کرنا بند کردیں گے

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page