• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

فورسز ایجنسیاں جموں کشمیر میں قابل تعریف کردار ادا کررہی ہے:گورنر سنہا

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-23
Reading Time: 1min read
A A
0
فورسز ایجنسیاں جموں کشمیر میں قابل تعریف کردار ادا کررہی ہے:گورنر سنہا

فورسز ایجنسیاں جموں کشمیر میں قابل تعریف کردار ادا کررہی ہے:گورنر سنہا

FacebookTwitterWhatsapp

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر جموں سے راج گھاٹ نئی دہلی تک سینٹر ریزروپولیس فورس ( سی آر پی ایف ) کی سائیکل ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔سی آر پی ایف کی چار سائیکل ریلیاں جو رہاٹ ، سابرمتی ، کنیا کماری اور جموں سے مختلف تاریخی مقامی سے گزرتی ہوئی 2؍ اکتوبر کو راج گھاٹ یاد گار پر اِختتام پذیر ہو گی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے سلامتی دستوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر میں قابل تعریف کردار اَدا کر رہے ہیں اور پُر اَمن اور جامع معاشرے کو فروغ دے رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینٹرل ریزروپولیس فورس کے پاس قوم کی خدمت کے 83برسوں کی بھرپور وراثت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بہادری اور قربانیوں کی اَن گنت کہانیوں کے ساتھ ، سیکورٹی ایجنسیوں کی تاریخ میں ایسی انوکھی مثالیں نایاب ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 13ماہ میں ایک معنی خیز تبدیلی آئی ہے اور جموں وکشمیر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے ترقی کی ایک نئی صبح کا مشاہدہ کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیر میں مجموعی ترقی کو تقویت دی ہے خواہ وہ زراعت ، تعلیم ، صنعت ، بنیادی ڈھانچہ ، دیہی رابطہ ، یاروزگار اور کاروباری شعبے میں ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت لوگوں کو بااِختیار بنانے اور لوگوں کی شمولیت سے یوٹی کی پائیداری ترقی کے لئے رابطہ قائم کرنے اور شراکت دینے کے لئے حوصلہ اَفزائی کررہی ہے جو اِنفرادی فلاح و بہبود کی بنیاد ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اَپنے آپ کو اگلے 25 برسوں کے نظرئیے کے ساتھ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ جب ہم 2047 ء میں آزادی کے صد سالہ تقریب منائیں گے ، نئے جموں وکشمیر کو ہماری عظیم قوم کی ترقیاتی کہانی میں شراکت کے ساتھ ایک خاص مقام حاصل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں کی گئی اِصلاحات نے ایک بنیادی تبدیلی لائی ہے اور اِس کے فوائد یوٹی کے دُور دراز علاقوں تک بھی پہنچ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ’’آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘تحریک آزادی کا جذبہ رکھتا ہے او رہمارے آزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے ہمیں مختلف چیلنجوں پر قابوپانے اور آج پوری دنیا میں ایک خاص مقام بنانے کی ترغیب دی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَمن او رخیر سگالی کو فروغ دینے میں سی آر پی ایف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے موقعہ پر راج گھاٹ پہنچنے والی سائیکل ریلی ہر شہری کو قومی سلامتی ، اِنسانی فلاح او ردیگر اِنسانی کاموں کو یقینی بنانے کی سی آر پی ایف کی کوششوں کو آگے لے جائے گی۔اُنہوں نے کہا،’’مجھے آپ کی غیر معمولی بہادری پر پورا یقین ہے۔ آپ کو نہ صرف ملک دشمن عناصر کے خلاف کڑی نظر رکھنی ہے بلکہ ان لوگوں کو بھی سبق سکھانا ہے جو ہمارے اتحاد اور امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں آپ سب کو اس سائیکل ریلی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں اور یہ 810 کلومیٹر کا سفر آپ کو نئی توانائی اور انسانی فلسفے کی عظیم اقدار سے بھر دے۔ ‘‘اے ڈی جی سی آر پی ایف ریشمی شکلا نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جبکہ ڈی آئی جی بھانو پرتاپ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اِس موقعہ پر اے ڈی جی جے کے پی مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں راگھو لنگر ، آئی جی پی سی آر پی ایف پی ایس رنپیسے ، آئی جی سی آر پی ایف ڈی ایس نیگی ، آئی جی میڈیکل وی کے سنگھ ، ڈی آئی جی جموں کٹھوعہ رینج اتل گوئیل ، ڈی آئی جیز سی آر پی ایف بھوپندر سنگھ، این کے یادو ، آر پی پانڈے ، پردیپ چندر ، دیوندر یادو ، اشوک سمیال ، منوج دھیانی، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں انشل گرگ اوردیگر اَعلیٰ اَفسران موجو د تھے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.