• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیر کی صورتحال پُرامن: کور کمانڈر

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-27
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیر کی صورتحال پُرامن: کور کمانڈر

کشمیر کی صورتحال پُرامن: کور کمانڈر

FacebookTwitterWhatsapp

بونیاراوڑی:فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے سوموارکے روز کہاکہ لوگوں کو لائن آف کنٹرول پر تھوڑی سی’شرارت‘ کے بارے میں فکرمندہونے کی ضرورت نہیں ہے۔لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہاکہ فوج لائن آف کنٹرول اوراندرونی علاقوں میںکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیرکے لوگ علیحدگی پسندوں کے کھیل کو سمجھ چکے ہیں ، اوراسی لے اب پوری وادی میں پرامن صورتحال پائی جاتی ہے ، سیاحوں کی آمد بڑھ رہی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق شمالی ضلع بارہمولہ کے بونیاراُوڑی میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے فوج کی 15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کنٹرول لائن پر تھوڑی سی شرارتیں ہوتی رہیں گی اور فوج اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ جی او سی پانڈے نے کہا کہ کشمیری عوام کو لائن آف کنٹرول پر حالات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر تھوڑی سی شرارت ہوگی لیکن فوج اس سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح تیار ہے۔فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ نے کہا کہ فوج الرٹ اور حدمتارکہ کے ساتھ یا اندرونی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ’علیحدگی پسندوں کے کھیل‘کو سمجھ چکے ہیں اوراب پورے خطے میں پرامن ماحول غالب ہے،سیاحوں کی آمد بڑھ رہی ہے اور ہوٹلوں میں بکنگ بھی اچھی ہے۔ پورے علاقے میں صورتحال کافی پرامن ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ فوج کی پندرہویں کورکے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے دورے کے دوران اوڑی اوررام پورسیکٹرمیں سرحدی صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوںنے فوج کے اعلیٰ افسروں سے دراندازی کی کوششوں کوناکام بنانے کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔فوج کے اعلیٰ افسروںنے لیفٹنٹ جنرل پانڈے کوبتایاکہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول پرسخت چوکسی برتی جارہی ہے اوریہ اسی چوکسی کانتیجہ ہے کہ حال ہی سرحدپار سے درانداز ی کرکے اسپارداخل ہوئے جنگجوئوں کیخلاف ایک کامیاب آپریشن عمل میں لاکر تین دراندازوں کوہلاک کیاگیا۔لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے فوجی حکام کو ہدایت دی کہ لائن آف کنٹرول پررات دن کڑی نظر گزررکھی جائے اورسرحدپار سے ہونے والی ہرنقل وحرکت پرکڑی نگاہ رکھی جائے تاکہ سرحدپار کی امن مخالف سازشوں ،منصوبوں اوردراندازی کی کوششوں کوبروقت ناکام بنایاجاسکے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page