اننت ناگ: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج ضلع اَننت ناگ کے ویسو ، انچیڈ ورا اور اننت ناگ میں مختلف صنعتی اسٹیٹس اور سپورٹس گڈس کمپلیکس بج بہاڑہ کا تفصیلی دورہ کیا۔مشیر موصوف نے تمام اِنڈسٹریل اسٹیٹس میں بنیاد ی ڈھانچے کا معائینہ کرکے مختلف یونٹوں کے کا م کاج کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے یونٹ ہولڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور بنیادی ڈھانچے اور ان کے لئے دستیاب دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے فیڈریشن آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز کشمیر اور دیگر اِنڈسٹریل ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیااور ان ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں نے یونٹ ہولڈروں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگا ہ کیا۔ مشیر موصوف نے ان کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور شکایات کو بغور سنا اور ان کے جائز مسائل او رتجاویز پر مناسب غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مشیر موصوف نے اِنڈسٹریل اسٹیٹس کوجدید خطوط پر ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایک جامع ڈیولپمنٹ پلان وضع کریں جس میں تمام سہولیات ، کامن فیسلٹی سینٹر ، میڈیکل سہولیت ، تفریحی سہولیات ، میکڈیمائزیشن اور سٹیٹ کی اندرونی سڑکوں کی خوبصورتی ڈمپنگ یارڈ ، پینے کے پانی کی سہولیت ، نکاسی آب نظام ، سائنسی بنیاد پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا، پارکس ، سٹریٹ لائٹس اور دیگر متعلقہ سہولیات شامل ہوں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام صنعتی ا سٹیٹس میں بنیادی سہولیات کی ترقی کے لئے اراضی کو نشان زد کیا جائے اور ایک منصوبہ مرتب کریں تاکہ اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ایس آئی سی او پی بج بہاڑہ کا دورہ کیا او راُنہوں نے وہاںیونٹ ہولڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے متعدد مسائل کو بھی اُجاگر کیا اوراُنہوں نے سکیموں کو آسانی سے عملانے کرنے ، یونٹوں میں اضافہ کرنے ، سہولیات کو اَپ گریڈ کرنے وغیرہ کا مطالبہ کیا۔مشیرموصوف تمام مسائل کو بغورسنا اور جائز مسائل کو وقت پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر اِنڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر ، اے ڈی ڈی سی او رجنرل منیجر ، ڈی آئی سی اننت ناگ ، سپر اِنٹنڈنٹ انجینئر کے پی ڈی سی ایل ،جنرل منیجر سیکاپ بج بہاڑہ اور دیگر اَفسران موجود تھے۔