• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مرکزی وزیر مملکت تعلیم نے کیا شمالی کشمیر بارہمولہ کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2021-09-30
Reading Time: 1min read
A A
0
مرکزی وزیر مملکت تعلیم نے کیا شمالی کشمیر بارہمولہ کا دورہ

مرکزی وزیر مملکت تعلیم نے کیا شمالی کشمیر بارہمولہ کا دورہ

FacebookTwitterWhatsapp

بارہمولہ:مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج ضلع بارہمولہ کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے عوامی اہمیت کے کئی ترقیاتی سرگرمیاں انجام دیں۔ابتداً، وزیر مملکت نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پٹن کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے کستور با گاندھی بالیکا وِدھیالہ کا اِفتتاح کیا جو کہ سماگراہ شکھشاکے تحت منڈ جی ڈانگر پورہ سوپور میں قائم کیا گیا ہے ۔یہ منصوبہ 113.12 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے جس میں 50 طالبات کے لئے اَقامتی سہولیت دستیاب ہے۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم محکمہ بی کے سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج ، دائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر تصدق حسین ، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ ، صدر ایم سی پٹن ، سی اِی او، ضلع او ر سیکٹورل اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔دریں اثنا، مرکزی وزیر مملکت نے ’’ چھوٹے بچوں کیلئے ڈیولپمنٹ کورس اسائمنٹ ‘‘ کے عنوان سے ایک کتابچے کی رسم رونمائی کی جسے این سی اِی آر ٹی کے پری سکول نصاب کی روشنی میں ڈیجیٹل ریسورس گروپ ، چیف ایجوکیشن آفس بارہمولہ نے ڈیزائن اورتیار کیا ہے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ ان کی بات چیت پر خوشی کا اِظہار کیا اور اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی تعلیمی اُمنگوں کو پورا کرنے کی بہت خواہشمند ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ کشمیر ہمیشہ تعلیم اور علم کا گہوارہ رہا ہے ۔اُنہوں نے تعلیم کے بنیادی معیار کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات کو بھی اُجاگرکیا اور اُنہوں نے مزید کہا کہ آج کل ڈیجیٹل تعلیم پر زیادہ زور دیا جارہا ہے کیوں کہ اِس شعبے میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اورطلاب بہترین کارکردگی اور ترقی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے قومی تعلیمی پالیسی ۔2020کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی تعلیمی اُمنگوں کو بڑی حد تک پوری کرسکتی ہے۔اِس تقریب میں ڈاکٹرسبھاش سرکار نے کئی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کرنے والے طلاب اورمتعدد تعلیمی اِمتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہونہار طلا ب کو مبارک باد دی۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت موصوف نے ڈاک بنگلوبارہمولہ کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے جسمانی طور خاص اَفراد میں کچھ اِمدادی سامان اور آلات تقسیم کئے۔ سماجی بہبود محکمہ بارہمولہ نے وہیل چیئرس ، آلات سماعت پر مشتمل آلات خریدے تھے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، ایم سی کے صدور اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ ایک اِستفساری میٹنگ کی صدارت کی اور اُن کی ترقیاتی خواہشات اور خدشات کو سنا۔اِس موقعہ پر متعلقہ شراکت داروں نے اَپنی شکایات مرکزی وزیر موصوف کو گوش گزار کئے اور معاشرے کی مجموعی ترقی کے لئے اَپنے مطالبات پیش کئے۔ڈی ڈی سی کی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ نے عوامی رَسائی پروگرام کے اِنعقاد پر مرکزی حکومت کا شکریہ اَدا کیا ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے بنیادی شکایات کا اَزالہ کریں تاکہ عام لوگوں کی خواہشات کو پورا کیا جاسکے۔وزیر مملکت نے وفود کو بغور سنا اور پی آر آئی کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر خوشی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عوامی رَسائی پروگرام حکومت کی جانب سے لوگوں کی بنیادی مسائل کو جاننے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔اُنہوں نے یقین دِلایا کہ وفود کی طرف سے پیش کردہ مطالبات او رشکایات کا نوٹس لیا گیا ہے او ران کا ازالہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے ڈی سینٹر لائزڈ سسٹم کے کامیاب قیام کے لئے پی آر آئی کو مبارک باد بھی دی اور اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پی آر آئی میکانزم کو مزید مالی خود مختاری کے ساتھ مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.